কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪২৬
حج اور عمرۃ کا بیان
تلبیہ کب تک پڑھا جائے
12426 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسامہ بن زید (رض) کو عرفہ سے مزدلفہ تک اپنا ردیف (سواری کے پیچھے بٹھا کر) بنایا۔ پھر مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس کو ردیف بنایا۔ ابن عباس فرماتے ہیں کہ فضل نے ان کو خبر دی کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مسلسل پڑھتے ہوئے سنتے رہے حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمی جمرہ فرمائی۔ ابن جریر۔
12426- عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم أردف أسامة بن زيد من عرفة إلى مزدلفة، ثم أردف الفضل بن عباس من مزدلفة إلى منى فذكر ابن عباس أن الفضل أخبره أنه لم يزل يسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يلبي حتى رمى الجمرة. "ابن جرير".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান