কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪২৫
حج اور عمرۃ کا بیان
تلبیہ کب تک پڑھا جائے
12425 نافع (رح) سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) جب حرم کے بتوں (کے مقام) پر پہنچتے تو تلبیہ پڑھنے سے رک جاتے تھے۔ حتیٰ کہ بیت اللہ اور صفا اور مروہ کا طواف فرماتے اگر عمرہ ہوتا تو ٹھیک ورنہ حج میں صفامروہ کے طواف میں شروع ہوجاتے اور تلبیہ پڑھنا شروع فرما دیتے اور جب تک مکہ میں مقیم رہتے اور مزدلفہ میں اور عرفہ کی رات تک یونہی تلبیہ پڑھتے رہتے حتیٰ کہ (عرفہ کی) صبح ہوتی تو رک جاتے تھے۔ ابن جریر۔
12425- عن نافع أن ابن عمر كان إذا بلغ أنصاب الحرم في الحج أو العمرة أمسك عن التلبية حتى يطوف بالبيت وبالصفا والمروة فإن كانت عمرة وإن كان حجا فطاف بالصفا والمروة عاد في تلبيته ما أقام بمكة ويوم المزدلفة وليلة عرفة، فإذا غدا أمسك. "ابن جرير".