কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৩৯৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کی فضیلتوں کا بیان
12397 قاسم بن ابی اشمط کہتے ہیں مجھے میرے والد نے میرے دادا احسل سے جو بنی عامر بن لوی میں سے تھے روایت نقل کی ہے :

کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے حج میں ایک شخص کے پاس سے گزرے ، ہم بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ وہ آدمی اپنے حج سے فارغ ہوچکا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے دریافت فرمایا : کیا تیرا حج (گناہوں سے) محفوظ رہا ہے ؟ اس نے عرض کیا : جی ہاں، یارسول اللہ ! تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : از سرنو عمل کرو (کیونکہ تمہارے پچھلے گناہ معاف ہوگئے ہیں) ۔
12397- عن القاسم بن أبي أشمط حدثني أبي عن جدي حسل أحد بني عامر بن لؤي قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجته ونحن معه على رجل قد فرغ من حجته فقال: أسلم حجك؟ قلت: نعم يا رسول الله قال: ائتنف العمل. "أبو نعيم".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান