কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
الھدایا۔۔۔من الاکمال
ہدی کا بیان
ہدی کا بیان
12277 اگر یہ (ہدی) قریب المرگ ہوجائے اور تمہیں اس کی موت کا ڈر ہو تو اس کو ذبح کردو، پھر اس کی جوتی (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) کو اس کے خون میں رنگ دو ، پھر اس کے ذریعہ اس کی کوہان پر نشان لگادو، اور اس کے گوشت میں سے نہ تم خود کھانا اور نہ ہی تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی کھائے، بلکہ اس کو (فقراء و مساکین میں) تقسیم کردو۔
رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجہ وابن خزیمۃ، والطبرانی فی الکبیر والبغوی عن ابن عباس (رض) عن ذویب بن حلحلۃ الخزاعی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذؤئیب بن حلحلۃ خزاعی کے ہمراہ ایک بدنہ (اونٹ بطور ہدی) روانہ فرمایا، اور فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
امام بغوی (رح) نے فرمایا کہ ” اس حدیث کے علاوہ دوسری حدیث میں نہیں جانتا۔ “
رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد عن ابن عباس (رض) ۔

12277- إن عطب منها شيء فخشيت عليه موتا فاذبحها1، ثم اغمس نعلها في دمها ثم اضرب بها صفحتها ولم تطعم منها أنت ولا أحد من أهل رفقتك واقسمها. "حم هـ وابن خزيمة طب والبغوي عن ابن عباس عن ذؤيب بن حلحلة الخزاعي " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معه ببدنة وقال: فذكره قال البغوي: لا أعلم غيره. " حم د عن ابن عباس