কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
الھدایا۔۔۔من الاکمال
ہدی کا بیان
ہدی کا بیان
12276 اس کو ذبح کردینا، پھر اس کی جوتی کو (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) اس کے خون میں رنگ دینا، اور (اس) کے ذریعہ اس کی گردن پر نشان لگا دینا اس کے بعد اس جانور کو لوگوں کے درمیان چھوڑ دینا (یعنی اس کا گوشت کھانے سے فقراء کو منع نہ کرنا) تاکہ وہ اسے کھائیں۔ رواہ الترمذی وابن حبان فی صحیحہ عن ناجیۃ الخزاعی۔
ناجیۃ الخزاعی نے عرض کیا کہ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر کوئی بدنہ (اونٹ) قریب المرگ ہوجائے تو میں اس وقت کیا کروں ؟ تو آپ نے فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
کلام : اس حدیث کے بارے میں امام ترمذی (رح) نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حدیث ” حسن صحیح “ ہے۔

12276- انحرها ثم اغمس نعلها في دمها، ثم خل بين الناس وبينها فيأكلوها. "ت حسن صحيح حب عن ناجية الخزاعي" قال: قلت يا رسول الله، كيف أصنع بما عطب من البدن قال: فذكره.