কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৩৬
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12236 اے فاطمہ ! اپنی قربانی کے جانور کے پاس کھڑی ہوجاؤ اور (بوقت ذبح) اس کے پاس حاضر رہو، کیونکہ اس کے خون کے پہلے ہی قطرہ گرنے پر تمہارے گزشتہ تمام گناہ معاف ہوجائیں گے تو حضرت فاطمہ (رض) نے پوچھا کہ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا یہ حکم ہمارے لیے خاص ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ نہیں بلکہ ہمارے لیے بھی ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے بھی عام ہے۔ رواہ الحاکم وتعقب عن ابی سعید (رض) ۔
کلام : امام ذھبی (رح) فرماتے ہیں مذکورہ روایت کی سند میں عطیہ راوی ” واہ “ بےکار ہے۔
کلام : امام ذھبی (رح) فرماتے ہیں مذکورہ روایت کی سند میں عطیہ راوی ” واہ “ بےکار ہے۔
12236- يا فاطمة قومي إلى أضحيتك فاشهديها، فإن لك بأول قطرة تقطر من دمها يغفر لك ما سلف من ذنوبك قالت: يا رسول الله هذا لنا خاصة قال: بل لنا وللمسلمين عامة. "ك وتعقب عن أبي سعيد"1