কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২২৩৫
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12235 اے فاطمہ ! اپنی قربانی کے جانور کی طرف کھڑی ہوجاؤ ، اور اس کی قربانی کے وقت حاضر رہو، کیونکہ اس کے خون کے پہلے قطرے ہی کے وقت ر وہ گناہ جو تم نے کیے ہیں معاف کردیئے جائیں گے۔ اور یہ دعا پڑھنا :

ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العلمین لا شریک لہ وبذلک امرت وانا اول المسلمین۔

ترجمہ : بیشک میری نماز اور میری ہر ایک عبادت اور میرا جینا اور مرنا اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور مجھ کو یہی حکم دیا گیا ہے، اور میں سب فرمان برداروں میں سے پہلا فرمان بردار ہوں۔

کہا گیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا یہ حکم آپ کے لیے اور آپ کے اہل بیت کے لیے خاص ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : نہیں بلکہ یہ حکم ہمارے لیے بھی ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے بھی عام ہے۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر والحاکم فی المستدرک ” وتعقب “ والبیہقی عن عمران بن حصین (رض) ۔

کلام : بیہقی پر ذھبی (رح) نے نقد فرماتے ہوئے فرمایا راوی ابوحمزۃ بہت ہی ضعیف ہے اور اسماعیل لیس بذاک اعتبار کے قابل نہیں۔
12235- يا فاطمة، قومي إلى أضحيتك، فاشهديها، فإنه يغفر لك عند أول قطرة تقطر من دمها كل ذنب عملتيه، وقولي: إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له وبذلك أمرت وأنا من المسلمين قيل: يا رسول الله، هذا لك ولأهل بيتك خاصة؟ قال: لا بل لنا وللمسلمين عامة. "طب ك وتعقب1 ق عن عمران بن حصين".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান