কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২১৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
رمی جمار یعنی مناروں کو کنکریاں مارنے کا بیان۔ من الاکمال
12145 جبرائیل (علیہ السلام) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جمرہ عقبہ لے کر آئے تو شیطان سامنے آگیا تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کو سات کنکریاں ماریں کہ وہ زمین میں دھنس گیا، پھر جبرائیل (علیہ السلام) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جمرہ قصوی کی طرف لے کر آئے تو شیطان سامنے آگیا، تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے شیطان کو سات کنکریاں ماریں کہ وہ زمین میں دھنس گیا، پھر جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو ذبح کرنے کا ارادہ فرمایا تو حضرت اسحاق (علیہ السلام) نے اپنے والد ( حضرت ابراہیم (علیہ السلام)) سے فرمایا : اے اباجان ! جب آپ مجھے ذبح کریں تو مجھے مضبوطی سے باندھ دیجئے تاکہ میں نہ پھڑ پھڑاؤں کہ کہیں میرے خون کے چھینٹے آپ پر نہ پڑیں ، تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے حضرت اسحق (علیہ السلام) کو مضبوطی سے باندھ دیا، پھر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو ذبح کرنے کے لیے چھری اٹھائی اور ذبح کرنا چاہا تو پیچھے سے صدا آئی کہ :

اے ابراہیم ! آپ نے خواب سچ کر دکھایا ہے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عباس (رض) ۔
12145- إن جبريل ذهب بإبراهيم إلى جمرة العقبة فعرض له الشيطان فرماه بسبع حصيات فساخ، ثم أتى به جمرة القصوى فعرض له الشيطان فرماه بسبع حصيات فساخ، فلما أراد إبراهيم أن يذبح إسحاق قال لأبيه: يا أبت، أوثقني لا أضطرب فينتضح عليك من دمي إذا ذبحتني، فشده، فلما أخذ الشفرة، فأراد أن يذبحه نودي من خلفه، أن يا إبراهيم قد صدقت الرؤيا. "حم عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান