কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২১৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
رمی جمار یعنی مناروں کو کنکریاں مارنے کا بیان۔ من الاکمال
12144 جب حضرت ابراہیم خلیل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مناسک حج کی ادائیگی کے لیے آئے، تو جمرہ عقبہ کے قریب شیطان سامنے آگیا، تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کو سات کنکریاں ماریں، یہاں تک کہ شیطان زمین میں دھنس گیا، پھر شیطان جمرہ ثانیہ (دوسرے منارے) کے قریب سامنے آگیا تو پھر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کو سات کنکریاں ماریں یہاں تک کہ وہ زمین میں دھنس گیا، پھر جمرہ ثالثہ (تیسرے منارے) کے پاس سامنے آگیا تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کو سات کنکریاں ماریں یہاں تک کہ وہ زمین میں دھنس گیا۔

رواہ ابن خزیمۃ، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عباس (رض) ۔
12144- لما أتى خليل الله المناسك، عرض له الشيطان عند جمرة العقبة فرماه بسبع حصيات حتى ساخ في الأرض، ثم عرض له عند الجمرة الثانية فرماه بسبع حصيات حتى ساخ في الأرض، ثم عرض له عند الجمرة الثالثة فرماه بسبع حصيات حتى ساخ في الأرض. "ابن خزيمة طب ك هب عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান