কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২০১৪
حج اور عمرۃ کا بیان
طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12014 جس شخص نے اس بیت اللہ شریف کا اس طرح ایک ہفتہ طواف کیا اور اس کے واجبات کی پوری رعایت کی تو ہر قدم کے بدلہ اس کے حق میں ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اور ایک گناہ بخش دیا جاتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے اور اس کو ایک غلام کے آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر والبیھقی فی السنن والبیھقی فی شعب الایمان عن ابن عمر (رض) ۔
12014- من طاف بهذا البيت أسبوعا يحصيه كتب له بكل خطوة حسنة، وكفرت عنه سيئة ورفعت له درجة وكان له عدل عتق رقبة. "ط حم طب ق هب عن ابن عمر".