কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২০১৩
حج اور عمرۃ کا بیان
طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12013 جو بیت اللہ شریف کے ساتھ چکر لگائے (یعنی طواف کرے) اور مقام ابراہیمی میں دو رکعت نماز پڑھے اور زمزم کا پانی پئے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو بخش دیں گے چاہے وہ جتنے بھی کیوں نہ ہوں۔ رواہ الدیلمی وابن النجار عن جابر (رض) ۔
اور دیلمی کے الفاظ یہ ہیں کہ : اللہ تعالیٰ اس کو اس کے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک وصاف) نکال دیں گے جس دن کہ اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔
اور دیلمی کے الفاظ یہ ہیں کہ : اللہ تعالیٰ اس کو اس کے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک وصاف) نکال دیں گے جس دن کہ اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔
12013- من طاف بالبيت سبعا وصلى خلف المقام ركعتين وشرب من ماء زمزم غفر الله له ذنوبه كلها بالغة ما بلغت. "الديلمي وابن النجار عن جابر"، ولفظ الديلمي: أخرجه الله من ذنوبه كيوم ولدته أمه.