কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১১৯৩২
حج اور عمرۃ کا بیان
محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11932: ازار، چادر اور جوتے پہنو، اگر ازار میسر نہ ہو تو پھر شلوار پہن لو، اور اگر جوتے میسر نہ ہوں تو پھر (چمڑے کے) موزے پہنو، اور ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنا جائے جسے ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبو دار گھاس ہے) اور زعفران لگا ہو۔ (رواہ عن ابن عمر (رض)) کہ ایک صحابی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ جب ہم احرام باندھیں تو کیا پہنیں ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11932- البس الإزار والرداء والنعلين، فإن لم يكن إزار فسراويل، فإن لم يكن نعلان فخفان ولا يلبس البرنس ولا ثوب مسه الورس والزعفران. "كر عن ابن عمر" أن رجلا سأل النبي عليه السلام ما نلبس إذا أحرمنا؟ قال: فذكره.