কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৯৩১
حج اور عمرۃ کا بیان
محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11931 ازار، چادر اور جوتے پہنو، اگر ازار میسر نہ ہو تو پھر شلوار پہن لو، اور اگر جوتے میسر نہ ہوں تو پھر (چمڑے کے) موزے پہنو، اور ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنا جائے جسے ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبودار گھاس ہے) اور زعفران لگا ہو۔ (رواہ عن ابن عمر (رض)) کہ ایک صحابی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ جب ہم احرام باندھین تو کیا پہنیں ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11931- إذا لم يجد المحرم إزارا فليلبس السراويل، وإذا لم يجد النعلين فليلبس الخفين. "حم ش عن ابن عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান