কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৯১১
حج اور عمرۃ کا بیان
الفصل الثانی

یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں

پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11911 میرے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور مجھ سے کہا : کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتے ہیں کہ آپ (اپنے صحابہ (رض) کو) حکم دیں کہ وہ تلبیہ پڑھتے ہوئے اپنی آواز کو بلند کریں، کیونکہ یہ بات حج کے شعار میں سے ہے۔

رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجۃ والحاکم فی المستدرک وابن حیان فی صحیحہ عن زید بن خالد (رض) ۔
11911- أتاني جبريل فقال لي: إن الله يأمرك أن تامر أصحابك أن يرفعوا أصواتهم بالتلبية فإنها من شعار الحج. "حم هـ ك حب عن زيد بن خالد".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১১৯১১ | মুসলিম বাংলা