কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮৩৪
حج اور عمرۃ کا بیان
فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11834 مقبول حج کی جزا اور بدلہ جنت ہی ہے ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ارشاد فرمایا : اے اللہ کے رسول ! حج کی عمدگی کیا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کھانا کھلانا اور بکثرت کرنا۔ رواہ احمد فی مسندہ والعقیلی فی الضعفاء والبیھقی فی شعب الایمان عن جابر (رض)۔
11834- الحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة قالوا: يا رسول الله ما بر الحج قال: إطعام الطعام وإفشاء السلام. "حم عق هب عن جابر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান