কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১১৮৩৩
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال
اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :
1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ
کتاب الحج والحمرۃ
اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔
اور اس میں تین فصلیں ہیں :
پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :
1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ
کتاب الحج والحمرۃ
اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔
اور اس میں تین فصلیں ہیں :
پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11833 بہرحال (حج یا عمرے کے لئے) بیت اللہ کے ارادے سے تمہارے گھر سے نکلنا، تو اللہ تعالیٰ تمہاری سواری کے ہر قدم پر تمہارے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور تمہارا ایک گناہ معاف فرما دیتے ہیں، اور تمہارے وقوف عرفہ پر اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور فرشتوں کے سامنے فخر یہ فرماتے یں کہ : ذرا میرے بندوں کی طرف تو دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ بال، گرد آلود، اور لبیک وذکر کرکے ساتھ (آوازیں بلند) کرتے ہوئے دور دور سے آئے ہیں، میری رحمت کے امیدوار ہیں اور میرے عذاب سے خوفزدہ ہیں حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہیں ۔ اب ان کا یہ حال ہے اور اگر مجھ دیکھ لیں تب ان کا کیا حال ہوگا ؟ ۔ پس اگر تم پر ریت کے ڈھیر کے مانند، دنیا کے دنوں کی تعداد کی مانند، اور بارش کے قطرات کی مانند گناہوں کا ڈھیر ہوگا تو اللہ تعالیٰ ان گناہوں کو تم سے دھو ڈالے گا، اور تمہارا شیطان کو کنکری مارنا ! تو ہر کنکری کے بدلے ، کبیرہ ومہلک گناہوں میں سے ایک گناہ کا کفارہ ہوجاتا ہے۔ اور تمہارا نحر کرنا (قربانی کرنا) ۔
11833- أما خروجك من بيتك تؤم البيت الحرام فإن لك بكل وطئة تطؤها راحلتك يكتب الله لك بها حسنة ويمحو عنك بها سيئة، وأما وقوفك بعرفة فإن الله تعالى ينزل إلى السماء الدنيا فيباهي بهم الملائكة فيقول: هؤلاء عبادي جاؤني شعثا غبرا من كل فج عميق يرجون رحمتي ويخافون عذابي ولم يروني فكيف لو رأوني، فلو كان عليك مثل رمل عالج ومثل أيام الدنيا ومثل قطر السماء ذنوبا غسلها الله عنك، وأما رميك الجمار فلك بكل حصاة رميتها تكفير كبيرة من الموبقات وأما نحرك فمدخور لك عند ربك وأما حلقك رأسك فإنه مدخور لك بكل شعرة تسقط حسنة فإذا طفت بالبيت خرجت من ذنوبك كما ولدتك أمك. " هب عن ابن عمر".