কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮২১
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11821 حج کرو، کیونکہ حج گناہوں کو اس طرح دھو ڈالتا ہے جیسے پانی میل کو دھو ڈالتا ہے۔

رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عبداللہ بن جراد (رض) ۔

کلام : حسن الاثر 224، ضعیف الجامع 2696 ۔
11821- حجوا فإن الحج يغسل الذنوب كما يغسل الماء الدرن. " طس عن عبد الله بن جراد".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান