কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮১৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11817 حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ” وفد “ (مہمان) ہیں، جب وہ اس سے سوال کرتے یں تو وہ انھیں عطا کرتا ہے اور جب وہ اس کو پکارتے ہیں تو وہ جواب دیتا ہے ، اور جب خرچ کرتے ہیں تو وہ اس کا بدل ان کو عطا کرتا ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں ابوالقاسم (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کنیت ہے) کی جان ہے تلبیہ کہنے والا جب بھی بلند مقام پر (چڑھتے ہوئے) تلبیہ کہتا ہے تو تو اس کے سامنے موجود ہر شے تلبیہ اور تکبیر کہتی ہے یہاں تک کہ زمین کے منتہا تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر (رض)۔
11817- الحجاج والعمار وفد الله إن سألوه أعطوا وإن دعوا أجابهم وإن أنفقوا أخلف لهم والذي نفس أبي القاسم بيده ما كبر مكبر على نشز1 ولا أهل مهل على شرف2 من الأشراف إلا أهل ما بين يديه وكبر حتى ينقطع به منقطع التراب. " هب عن ابن عمر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১১৮১৭ | মুসলিম বাংলা