কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮১৫
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11815 حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں جب وہ اس کو پکارتے ہیں تو وہ جواب دیتا ہے (دعا قبول کرتا ہے) اور جب مانگتے ہیں تو وہ انھیں عطا کرتا ہے۔

رواہ البزار عن جابر (رض)۔
11815- الحجاج والعمار وفد الله دعاهم فأجابوه وسألوه فأعطاهم. "البزار عن جابر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান