কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮১৪
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11814: حج کرنے والا، عمرہ کرنے والا، اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتے ہیں، جب وہ اس کو پکارتے ہیں تو ان کی دعا قبول کرتا ہے اور جب مانگتے ہیں تو وہ انھیں عطا کرتا ہے۔ رواہ الشیرازی فی الالقاب عن جابر (رض)،

کلام : ضعیف الجامع 2751 ۔
11814- الحاج والمعتمر والغازي في سبيل الله والمجمع في ضمان الله دعاهم فأجابوه وسألوه فأعطاهم. "الشيرازي في الألقاب عن جابر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান