কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮১০
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11810 جس شخص نے مناسک حج پورے کیے اور مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے مامون رہے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ رواہ عبدابن حمید عن جابر (رض)۔

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 5506: ضعیف الجامع 5793 ۔
11810- من قضى نسكه وسلم المسلمون من لسانه ويده غفر له ما تقدم من ذنبه. "عبد بن حميد عن جابر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান