কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮০৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11807: جب بھی کوئی مسلمان تلبیہ پڑھتا ہے تو اس کے دائیں بائیں جو پتھر، درخت اور ڈھیلے وغیرہ ہوتے ہیں وہ بھی تلبیہ پڑھتے ہیں اور اسی طرح سلسلہ زمین کے منتہی تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ رواہ الترمذی و ابن ماجۃ والحاکم فی المستدرک عن سھل بن سعد (رض) ۔
11807- ما من مسلم يلبي إلا لبى من عن يمينه وشماله من حجر أو شجر أو مدر حتى تنقطع الأرض من ها هنا وها هنا."ت هـ ك عن سهل بن سعد"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান