কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১১৮০১
حج اور عمرۃ کا بیان
حرف الحاء من قسم الاقوال

اس میں درج ذیل چار کتابیں ہیں :

1۔۔۔حج وعمرہ 2۔۔۔حدود 3۔۔۔حصانت (پرورش) 4۔۔۔حوالہ

کتاب الحج والحمرۃ

اس میں تین ابواب ہیں، پہلا باب حج کی فضیلت، اس کے وجوب اور آداب سے متعلق ہے۔

اور اس میں تین فصلیں ہیں :

پہلی فصل۔۔۔فضائل حج سے متعلق
11801 حج کرنے والے کا اونٹ (سواری کا ہر جانور) جو بھی قدم اٹھاتا ہے اور جو بھی قدم رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ اس حج کرنے والے شخص کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور ایک گناہ مٹا دیتے ہیں اور ایک درجہ بلند فرماتے ہیں۔

رواہ البیقی فی شعب الایمان عن ابن عمر (رض)۔
11801- ما ترفع إبل الحاج رجلا، ولا تضع يدا إلا كتب الله تعالى له بها حسنة أو محا عنه سيئة أو رفعه بها درجة. "هب عن ابن عمر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান