মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭৮৯
جمعہ کا بیان
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کے فضائل
(٨٧٨٩) حضرت اوس بن اوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا، اسی دن صور پھونکا جائے گا، اسی دن چیخ آئے گی، اس دن تم مجھ پر کثرت سے درود بھیجو، تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا رہے گا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جاتا رہے گا، جبکہ آپ وصال مبارک کے بعد زمین کا حصہ بن جائیں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پر اس بات کو حرام قرار دے دیا ہے کہ وہ انبیاء کے جسم کو کھائے۔
(۸۷۸۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بن یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَیَّامِکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فِیہِ خُلِقَ آدَم ، وَفِیہِ النَّفْخَۃُ ، وَفِیہِ الصَّعْقَۃُ ، فَأَکْثِرُوا عَلَیَّ مِنَ الصَّلاَۃ فِیہِ ، فَإِنَّ صَلاَتَکُمْ مَعْرُوضَۃٌ عَلَیَّ ، فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ تُعْرَضُ صَلاَتُنَا عَلَیْکَ وَقَدْ أَرَمْتَ ؟ یَعْنِی بَلِیتَ ، فَقَالَ : إنَّ اللَّہَ حَرَّمَ عَلَی الأَرْضِ أَنْ تَأْکُلَ أَجْسَادَ الأَنْبِیَائِ۔