মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৭৮৭
جمعہ کا بیان
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کے فضائل
(٨٧٨٧) حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت آپ کے چہرہ مبارک سے خوشی کے آثار نمایاں تھے، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آج ہم آپ کے چہرہ مبارک پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں، کیا کوئی خاص بات پیش آئی ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ میرے پاس فرشتہ آیا تھا۔ اس نے کہا اے محمد ! آپ کا رب کہتا ہے کہ کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ اگر آپ کی امت کا کوئی شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کروں گا۔ اور جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں اس پر راضی کیوں نہ ہوں۔
(۸۷۸۷) أَخْبَرَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَیْنَا سُلَیْمَانُ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ زَمَانَ الْحَجَّاجِ ، فحَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ یَوْمٍ وَالْبِشْر یُرَی فِی وَجْہِہِ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا لَنَرَی َالْبِشْرَ فِی وَجْہِکَ ، فَقَالَ : أَتَانِی الْمَلَکُ فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ ، إنَّ رَبَّکَ یَقُولُ : أَمَا یُرْضِیکَ أَنْ لاَ یُصَلِّیَ عَلَیْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلاَّ صَلَّیْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا ، وَلاَ یُسَلِّمُ عَلَیْکَ أَحَدٌ إِلاَّ سَلَّمْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا ؟ قَالَ : بَلَی۔ (احمد ۴/۲۹۔ دارمی۲۷۷۳)