মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৫৭০
جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٧٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جندب اور حضرت مسروق ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے ارادے سے نکلے، ان دونوں حضرات کو امام کے ساتھ مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو اپنی باقی نماز کی ادائیگی کے دوران حضرت مسروق دوسری رکعت کے بعد بیٹھ گئے، جبکہ حضرت جندب نہ بیٹھے۔ جو رکعت امام کے ساتھ ملی تھی اس میں حضرت جندب نے قرات کی لیکن حضرت مسروق نے قراءت نہ کی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کے سامنے ان دونوں حضرات کے عمل کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا لیکن میں وہ کروں گا جو مسروق نے کیا ہے۔
(۸۵۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّ جُنْدُبًا وَمَسْرُوقًا خَرَجَا یُرِیدَانِ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ فَأَدْرَکَا مَعَ الإِمَامِ رَکْعَۃً ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَام جَلَسَ مَسْرُوقٌ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ ، وَلَمْ یَجْلِسْ جُنْدُبٌ ، قَالَ وَقَرَأَ جُنْدُبٌ فِی الرَّکْعَۃِ الَّتِی أَدْرَکَ وَلَمْ یَقْرَأْ مَسْرُوقٌ ، فَأَتَیَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَذَکَرَا لَہُ مَا صَنَعَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : کِلاَکُمَا قَدْ أَحْسَنَ وَأَفْعَلُ کَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ۔
