মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৫৬৯
جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق اور حضرت جندب کو مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو حضرت مسروق کھڑے ہوئے، ایک رکعت پڑھی اور بیٹھ گئے، جندب نے دو رکعتیں پڑھیں پھر قعدہ کیا۔ اس بات کا ذکر حضرت عبداللہ سے کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا البتہ مسروق کا عمل مجھے زیادہ پسند ہے اور میں بھی یہی کروں گا۔
(۸۵۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَدْرَکَ مَسْرُوقٌ وَجُنْدُبٌ رَکْعَۃً مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَام قَامَ مَسْرُوقٌ فَأَضَافَ إلَیْہَا رَکْعَۃً ، ثُمَّ جَلَسَ وَقَامَ جُنْدُبٌ فِیہِما جَمِیعًا ، ثُمَّ جَلَسَ فِی آخِرِہَا فَذَکَرَ ذَلِکَ لِعَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : کِلاَہُمَا قَدْ أَحْسَنَ وَأَفْعَلُ کَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ أَحَبُّ إلَیَّ۔