মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪৩৯
رکوع وسجود افضل ہیں یا قیام ؟
(٨٤٣٩) حضرت ابو مصعب اسلمی کہتے ہیں کہ اسلم کا ایک غلام نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کیا کرتا تھا، ایک مرتبہ اس نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردے یا مجھے آپ کی شفاعت نصیب کردے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، تم زیادہ سجدوں کے ذریعے میری مدد کرو۔
(۸۴۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی مُصْعَبٍ الأَسْلَمِیِّ ؛ أَنَّ غُلاَمًا مِنْ أَسْلَمَ کَانَ یَخْدُمُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَخَفَّ لَہُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ اُدْعُ اللَّہَ لِی أَنْ یُدْخِلَنِی الْجَنَّۃَ ، أَوْ یَجْعَلَنِی فِی شَفَاعَتِکَ ، قَالَ: نَعَمْ، وَأَعِنِّی بِکَثْرَۃِ السُّجُودِ۔ (مسلم ۲۲۶۔ ابوداؤد ۱۳۱۴)
