মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮২৫৫
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٥) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں مدائن میں حضرت عبداللہ بن معقل سے ملا اور میں نے ان سے عرض کیا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور میں اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں، میں کتنی رکعات پڑھاؤں ؟ انھوں نے فرمایا چار۔ پھر میں بعد میں انھیں ریّ میں ملا اور میں نے کہا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں ، آپ مجھے کتنی رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا دو ۔
(۸۲۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : لَقِیتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَعقِلٍ بِالْمَدَائِنِ فَقُلْتُ : إنِّی إمَامُ قَوْمِی وَإِنِّی أُرِیدُ الرُّجُوعَ إلَی أَہْلِی فَکَمْ أُصَلِّی ؟ قَالَ : أَرْبَعًا ، ثُمَّ لَقِیتُہُ بَعْدُ بِالرَّیِّ فَقُلْت إنِّی أُرِیدُ أنْ أرْجِع إلَی أَہْلِی فَکَمْ تَأْمُرُنِی أَنْ أُصَلِّیَ ؟ قَالَ رَکْعَتَیْنِ۔