মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮২৫৪
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٤) حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ کیا میں سفر میں پوری نماز پڑھ سکتا ہوں اور روزہ رکھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ اس نے کہا کہ میں اس کی طاقت رکھتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے زیادہ قوی تھے۔ آپ دورانِ سفر نماز میں قصر فرماتے اور روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوران سفر نماز میں قصر کرے اور روزہ نہ رکھے۔
(۸۲۵۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَسْأَلُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ أُتِمُّ الصَّلاَۃ وَأَصُومُ فِی السَّفَرِ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَإِنِّی أَقْوَی عَلَی ذَلِکَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَقْوَی مِنْک کَانَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَیُفْطِرُ ، وَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خِیَارُکُمْ مَنْ قَصَرَ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَأَفْطَرَ۔ (عبدالرزاق ۴۴۸۰۔ طبرانی ۶۵۵۴)