আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)

الشمائل المحمدية للإمام الترمذي

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৪ টি

হাদীস নং: ২৬৪
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر
পরিচ্ছেদঃ حضور ﷺ کی عبادت کا ذکر
ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ مجھ سے (میری بہن ام المومنین) حضرت حفصہ (رض) کہتی تھیں کہ حضور اقدس ﷺ صبح صادق کے بعد جس وقت مؤذن اذان کہتا ہے اس وقت دو مختصر رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَيُنَادِي الْمُنَادِي قَالَ أَيُّوبُ وَأُرَاهُ قَالَ خَفِيفَتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৫
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر
পরিচ্ছেদঃ حضور ﷺ کی عبادت کا ذکر
ابن عمر (رض) سے ہی یہ مروی ہے کہ میں نے حضور ﷺ سے آٹھ رکعتیں یاد کی ہیں۔ دو ظہر سے قبل، دو ظہر کے بعد۔ دو مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد مجھے میری بہن حفصہ (رض) نے صبح کی دو رکعتوں کی بھی خبر دی ہے جن کو میں نے نہیں دیکھا تھا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَهَا وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِرَکْعَتَيِ الْغَدَاةِ وَلَمْ أَکُنْ أَرَاهُمَا مِنَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر
পরিচ্ছেদঃ حضور ﷺ کی عبادت کا ذکر
عبداللہ بن شقیق (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے حضور اقدس ﷺ کی نماز (علاوہ فرض) کے متعلق سوال کیا۔ تو انہوں نے دو رکعت ظہر سے قبل اور دو ظہر کے بعد اور دو مغرب کے بعد اور دو عشاء کے بعد اور دو صبح کی نماز سے قبل بتلائیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلاةِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم قَالَتْ کَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ رَکْعَتَيْنِ وَبَعْدَهَا رَکْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْعِشَائِ رَکْعَتَيْنِ وَقَبْلَ الْفَجْرِ ثِنْتَيْنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر
পরিচ্ছেদঃ حضور ﷺ کی عبادت کا ذکر
عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی (رض) سے حضور اقدس ﷺ کی نماز (علاوہ فرض) کے متعلق استفسار کیا۔ جن کو آپ ﷺ دن میں پڑھتے تھے (رات کے نوافل) یعنی تہجد وغیرہ ان کو پہلے سے معلوم ہوں گی۔ تہجد کی روایات بالخصوص کثرت سے منقول اور مشہور ہے) حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ تم اس کی طاقت کہاں رکھ سکتے ہو (یعنی جس اہتمام و انتظام اور خشوع و خضوع سے حضرت محمد ﷺ پڑھتے تھے وہ کہاں ہوسکتا ہے اس سے مقصود تنبیہ تھی کہ محض سوال اور تحقیق سے کیا فائدہ ؟ جب تک عمل کی سعی نہ ہو۔ ہم نے عرض کیا کہ جو طاقت رکھ سکتا ہوگا وہ پڑھے گا۔ اور طاقت نہیں رکھے گا وہ معلوم کرلے گا۔ تاکہ دوسروں کو بتلا سکے اور خود عمل کرنے کی کوشش کرے۔ اس پر حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ صبح کے وقت جب آفتاب آسمان پر اتنا اوپر چڑھ جاتا جتنا اوپر عصر کی نماز کے وقت ہوتا ہے اس وقت حضور اکرم ﷺ دو رکعت (صلوہ الاشراق) پڑھتے تھے اور جب مشرق کی طرف اس قدر اوپر ہوجاتا جس قدر ظہر کی نماز کے وقت مغرب کی طرف ہوتا ہے، تو اس وقت چار رکعت (چاشت کی نماز جس کا مفصل ذکر دوسرے باب میں آرہا ہے) پڑھتے تھے۔ ظہر سے قبل چار رکعت پڑھتے تھے اور ظہر کے بعد دو رکعت (یہ چھ رکعتیں سنت مؤ کدہ ہیں) اور عصر سے قبل چار رکعت پڑھتے تھے چار رکعت کے درمیان بیٹھ کر ملائکہ مقربین اور انبیاء مومنین پر سلام بھیجتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَةَ يَقُولُ سَأَلْنَا عَلِيًّا عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم مِنَ النَّهَارِ فَقَالَ إِنَّکُمْ لا تُطِيقُونَ ذَلِکَ قَالَ فَقُلْنَا مِنْ أَطَاقَ ذَلِکَ مِنَّا صَلَّی فَقَالَ کَانَ إِذَا کَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَهُنَا کَهَيْئَتِهَا مِنْ هَهُنَا عِنْدَ الْعَصْرِ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَإِذَا کَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَهُنَا کَهَيْئَتِهَا مِنْ هَهُنَا عِنْدَ الظُّهْرِ صَلَّی أَرْبَعًا وَيُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا رَکْعَتَيْنِ وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا يَفْصِلُ بَيْنَ کُلِّ رَکْعَتَيْنِ بِالتَّسْلِيمِ عَلَی الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِينَ وَالنَّبِيِّينَ وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ
tahqiq

তাহকীক: