আল মুসনাদুস সহীহ- ইমাম মুসলিম রহঃ (উর্দু)
المسند الصحيح لمسلم
ہبہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১ টি
হাদীস নং: ৪১৮৩
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
ابن نمیر، اسماعیل، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تیرے اس بیٹے کے علاوہ بھی بیٹے ہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا ان سب کو بھی تو نے اسی طرح عطا کیا ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں ظلم پر گواہی نہیں دیتا۔
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَکَ بَنُونَ سِوَاهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَکُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مِثْلَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَلَا أَشْهَدُ عَلَی جَوْرٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৪
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، جریر، عاصم، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے باپ سے ارشاد فرمایا مجھے ظلم پر گواہ نہ بناؤ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِيهِ لَا تُشْهِدْنِي عَلَی جَوْرٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৫
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالوہاب، عبدالاعلی، اسحاق بن ابراہیم، یعقوب دورقی، ابن علیہ، اسماعیل بن ابراہیم، داؤد بن ابی ہند، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ میرے والد مجھے اٹھا کر رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ گواہ بن جائیں اس پر کہ میں نے نعمان کو اپنے مال سے اتنا اتنا ہبہ کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو نے نعمان کی طرح اپنے بیٹوں کو ہبہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا اس پر میرے علاوہ کسی دوسرے کو گواہ بنا۔ پھر فرمایا کیا تو خوش ہے اس بات پر کہ وہ سب تیرے لئے نیکی میں برابر ہوں ؟ تو انہوں (والد) نے کہا کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا پھر ایسا مت کر۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ وَعَبْدُ الْأَعْلَی ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ وَاللَّفْظُ لِيَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ انْطَلَقَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْهَدْ أَنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ کَذَا وَکَذَا مِنْ مَالِي فَقَالَ أَکُلَّ بَنِيکَ قَدْ نَحَلْتَ مِثْلَ مَا نَحَلْتَ النُّعْمَانَ قَالَ لَا قَالَ فَأَشْهِدْ عَلَی هَذَا غَيْرِي ثُمَّ قَالَ أَيَسُرُّکَ أَنْ يَکُونُوا إِلَيْکَ فِي الْبِرِّ سَوَائً قَالَ بَلَی قَالَ فَلَا إِذًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৬
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
احمد بن عثمان نوفلی، ازہر، ابن عون، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر (رض) سے روایت ہے کہ میرے باپ نے مجھے ہبہ کیا۔ پھر مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لائے تاکہ آپ ﷺ کو اس پر گواہ بنائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو نے اپنے تمام بیٹوں کو یہ عطا کیا ہے ؟ اس نے کہا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو جیسے اس سے نیکی کا ارادہ کرتا ہے کہ اسی طرح ان سے نیکی کا ارادہ نہیں کرتا ؟ اس نے کہا کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں گواہ نہیں بنتا۔ ابن عون نے کہا میں نے حدیث محمد سے بیان کی۔ انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح بیان کی گئی کہ آپ ﷺ نے فرمایا اپنے بیٹوں میں برابری کرو۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا ثُمَّ أَتَی بِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُشْهِدَهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ أَعْطَيْتَهُ هَذَا قَالَ لَا قَالَ أَلَيْسَ تُرِيدُ مِنْهُمْ الْبِرَّ مِثْلَ مَا تُرِيدُ مِنْ ذَا قَالَ بَلَی قَالَ فَإِنِّي لَا أَشْهَدُ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ مُحَمَّدًا فَقَالَ إِنَّمَا تَحَدَّثْنَا أَنَّهُ قَالَ قَارِبُوا بَيْنَ أَوْلَادِکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৭
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ بشیر کی بیوی نے کہا میرے بیٹے کے لئے اپنا غلام ہبہ کردو اور اس پر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنالو۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ فلاں کی بیٹی نے مجھ سے کہا ہے کہ میں اپنا غلام اس کے بیٹے کو ہبہ کردوں اور اس نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا اس کے اور بھائی ہیں اس نے کہا جی ہاں آپ ﷺ نے فرمایا کیا ان سب کو تو نے دیا ہے جس طرح تو نے اسے عطا کیا ہے ؟ اس نے کہا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا یہ درست نہیں ہے اور میں حق کے علاوہ کسی بات پر گواہ نہیں بنتا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَتْ امْرَأَةُ بَشِيرٍ انْحَلْ ابْنِي غُلَامَکَ وَأَشْهِدْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ ابْنَةَ فُلَانٍ سَأَلَتْنِي أَنْ أَنْحَلَ ابْنَهَا غُلَامِي وَقَالَتْ أَشْهِدْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَهُ إِخْوَةٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَفَکُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَهُ قَالَ لَا قَالَ فَلَيْسَ يَصْلُحُ هَذَا وَإِنِّي لَا أَشْهَدُ إِلَّا عَلَی حَقٍّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৮
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخض کو اس کے لئے اور اس کے ورثاء کے لئے عمر بھر کے لئے ہبہ کی گئی تو یہ ہبہ اس کے لئے ہے جسے دیا گیا ہے۔ جس نے اسے دیا ہے اس کی طرف نہیں لوٹے گا کیونکہ اس نے ایسی عطا کی ہے جس میں وراثت جاری ہوگئی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَإِنَّهَا لِلَّذِي أُعْطِيَهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی الَّذِي أَعْطَاهَا لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৮৯
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ، لیث، ابن شہاب، ابی سلمہ، حضرت جابر (رض) بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ جس نے کسی آدمی اور اس کہ ورثاء کو کوئی چیز تاعمر کے لئے ہبہ کی تو اس کے قول نے اس چیز میں اس کے حق کو ختم کردیا اور یہ اسی اور اس کے ورثاء کے لئے ہے جس کو ہبہ کی گئی ہے اور یحییٰ کی حدیث میں یہ اس کے لئے ہے جس کو کوئی چیز عمر بھر کے لئے ہبہ کی گئی تو یہ اس کے لئے اور اس کے ورثاء کہ لئے ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ فِيهَا وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ غَيْرَ أَنَّ يَحْيَی قَالَ فِي أَوَّلِ حَدِيثِهِ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯০
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
عبدالرحمن ابن بشر عبدی، عبدالرزاق، ابن جریج، شہاب، عمری، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کسی کو اس کے لئے اور اس کے ورثاء کے لئے کوئی چیز عمر بھر کے لئے ہبہ کی تو اسے کہا میں نے یہ چیز تجھے اور تیرے ورثاء کو ہبہ کی جب تک تم میں سے کوئی بھی باقی رہے تو یہ اسی کی ہے جسے عطا کی گئی ہے اور چیز اپنے مالک کی طرف اس وجہ سے نہیں لوٹے گی کیونکہ اس نے جب کوئی چیز ہبہ کردی تو اس میں وراثت جاری ہوگئی۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ الْعُمْرَی وَسُنَّتِهَا عَنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَالَ قَدْ أَعْطَيْتُکَهَا وَعَقِبَکَ مَا بَقِيَ مِنْکُمْ أَحَدٌ فَإِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯১
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے وہ تاعمر ہبہ جسے رسول اللہ ﷺ نے جائز رکھا یہ ہے کہ ہبہ کرنے والا کہے : یہ تیرے لئے اور ورثاء کے لئے اور جب اس نے یہ کہا کہ تیری زندگی میں تیرے لئے ہے تو پھر وہ چیز اپنے اصل مالک کی طرف لوٹ جائے گی معمر نے کہا امام زہری اسی کہ مطابق فتوی دیتے تھے
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لِعَبْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَی الَّتِي أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَکَ وَلِعَقِبِکَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا قَالَ مَعْمَرٌ وَکَانَ الزُّهْرِيُّ يُفْتِي بِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯২
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ابن ابی ذئب، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے اور وہ حضرت عبداللہ کے بیٹے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس آدمی کہ بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے لئے اور اس کہ ورثا کے لئے تاعمر ہبہ کیا گیا وہ یقینی طور پر اسی کے لئے ہے ہبہ کرنے والے کے لئے اس میں شرط لگانا اور استثنیٰ کرنا جائز نہیں ابوسلمہ نے کہا کیونکہ اس کی شرط منقطع کردی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِيمَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَهِيَ لَهُ بَتْلَةً لَا يَجُوزُ لِلْمُعْطِي فِيهَا شَرْطٌ وَلَا ثُنْيَا قَالَ أَبُو سَلَمَةَ لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ فَقَطَعَتْ الْمَوَارِيثُ شَرْطَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৩
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
عبیداللہ بن عمر قواریری، خالد بن حارث، ہشام، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تاعمر ہبہ اس کے لئے ہے جس کو ہبہ کیا گیا ہو۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَی لِمَنْ وُهِبَتْ لَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৪
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے اسی طرح فرمایا۔
حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بِمِثْلِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৫
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے جسے انہوں نے نبی ﷺ سے مرفوعاً بیان ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ يَرْفَعُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৬
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابی زبیر، جابر (رض) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے اموال کو روکے رکھو اور اس میں فساد نہ کرو کیونکہ جس شخص نے عمر بھر ہبہ کیا تو اسی کے لئے ہے جسے ہبہ کیا گیا اور اس کے وارثوں کا ہے خواہ زندہ ہو یا مرجائے۔
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکُوا عَلَيْکُمْ أَمْوَالَکُمْ وَلَا تُفْسِدُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَی فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَهَا حَيًّا وَمَيِّتًا وَلِعَقِبِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৭
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، حجاج بن ابی عثمان، ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم، وکیع، سفیان، عبدالوارث بن عبدالصمد، ابی زبیر، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اسی طرح جیسے ابی خیثمہ کی حدیث میں ہے اور ایوب کی حدیث میں یہ زیادتی انصار مہاجرین کو تاعمر ہبہ کرنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے مالوں کو اپنے پاس روک رکھو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ وَکِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ أَيُّوبَ کُلُّ هَؤُلَائِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَی حَدِيثِ أَبِي خَيْثَمَةَ وَفِي حَدِيثِ أَيُّوبَ مِنْ الزِّيَادَةِ قَالَ جَعَلَ الْأَنْصَارُ يُعْمِرُونَ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکُوا عَلَيْکُمْ أَمْوَالَکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৮
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن رافع، اسحاق بن منصور، ابن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک عورت نے اپنا باغ اپنے بیٹے کو ہبہ کیا پھر وہ فوت ہوگیا اور اس کہ بعد وہ عورت بھی فوت ہوگئی اور اولاد چھوڑی جو اس مرنے والے کے بیٹے اور بھائی تھے جو عمر ہبہ کرنے والی عورت کے بیٹے تھے تو ہبہ کرنے والی عورت کی اولاد نے کہا باغ ہماری طرف لوٹ آیا اور جسے عمر بھر کے لئے ہبہ کیا گیا اس کے بیٹے نے کہا بلکہ یہ ہمارے باپ ہی کے لئی ہے اس کی زندگی اور موت میں انہوں نے حضرت طارق کے پاس اپنا جھگڑا پیش کیا جو حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام تھے تو انہوں نے حضرت جابر (رض) کو بلوایا تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے قول پر گواہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ باغ اسی کا ہے جسے تاعمر کے لئے ہبہ کیا گیا ہے تو طارق نے اسی پر فیصلہ کردیا پھر عبدالملک کو لکھ کر اس کی خبر دی اور اسے حضرت جابر (رض) کی شہادت و گواہی کی بھی خبر دی تو عبدالملک نے کہا جابر نے سچ کہا ہے طارق نے اس کے مطابق حکم جاری کردیا اور وہ باغ آج تک ہبہ کئے ہوئے کے لڑکوں کے پاس ہے۔
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَعْمَرَتْ امْرَأَةٌ بِالْمَدِينَةِ حَائِطًا لَهَا ابْنًا لَهَا ثُمَّ تُوُفِّيَ وَتُوُفِّيَتْ بَعْدَهُ وَتَرَکَتْ وَلَدًا وَلَهُ إِخْوَةٌ بَنُونَ لِلْمُعْمِرَةِ فَقَالَ وَلَدُ الْمُعْمِرَةِ رَجَعَ الْحَائِطُ إِلَيْنَا وَقَالَ بَنُو الْمُعْمَرِ بَلْ کَانَ لِأَبِينَا حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ فَاخْتَصَمُوا إِلَی طَارِقٍ مَوْلَی عُثْمَانَ فَدَعَا جَابِرًا فَشَهِدَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَی لِصَاحِبِهَا فَقَضَی بِذَلِکَ طَارِقٌ ثُمَّ کَتَبَ إِلَی عَبْدِ الْمَلِکِ فَأَخْبَرَهُ ذَلِکَ وَأَخْبَرَهُ بِشَهَادَةِ جَابِرٍ فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ صَدَقَ جَابِرٌ فَأَمْضَی ذَلِکَ طَارِقٌ فَإِنَّ ذَلِکَ الْحَائِطَ لِبَنِي الْمُعْمَرِ حَتَّی الْيَوْمِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১৯৯
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم، ابی بکر، اسحاق، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، عمرو، حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ طارق نے عمر بھر کے ہبہ کا فیصلہ وراث کے لئے کیا حضرت جابر (رض) کے رسول اللہ ﷺ سے قول کی وجہ سے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ طَارِقًا قَضَی بِالْعُمْرَی لِلْوَارِثِ لِقَوْلِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২০০
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تاعمر ہبہ جائز ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২০১
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
یحییٰ بن حبیب حارثی، خالد ابن حارث، سعید بن قتادہ، عطاء، حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تاعمر ہبہ اس اہل و عیال کے لئے میراث ہے جسے ہبہ کیا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْعُمْرَی مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২০২
ہبہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، نضرا بن انس، بشیر بن نہیک، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تاعمر ہبہ کرنا جائز ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ
তাহকীক: