আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

السنن الكبرى للبيهقي

غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০ টি

হাদীস নং: ২০৯৩১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٢٥) معقل بن مالک باہلی فرماتے ہیں : میں جامع مسجد سے نکلا، اچانک ایک آدمی کے سامنے سواری لائی گئی۔ اس سے کسی آدمی نے سوال کیا : کیا حسن شطرنج کھیلا کرتے تھے ؟ وہ کہنے لگا : وہ اس میں حرج محسوس نہ کرتے تھے، لیکن نرد سیر کو ناپسند کرتے۔ میں نے کہا : یہ کون ہے ؟ انھوں نے کہا : ابن عون۔ وہ سونے کے دانت لگاتے تھے۔
(۲۰۹۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِکٍ الْبَاہِلِیُّ قَالَ : خَرَجْتُ مِنَ الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ فَإِذَا رَجُلٌ قَدْ قُرِّبَتْ إِلَیْہِ دَابَّۃٌ فَسَأَلَہُ رَجُلٌ مَا کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ فِی الشَّطْرَنْجِ فَقَالَ کَانَ لاَ یَرَی بِہَا بَأْسًا وَکَانَ یَکْرَہُ النَّرْدَشِیرَ فَقُلْتُ مَنْ ہَذَا فَقَالُوا ابْنُ عَوْنٍ وَکَانَ مُضَبَّبَ الأَسْنَانِ بِالذَّہَبِ۔ [حسن]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٢٦) احمد بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں حدیث کی طلب میں نکلا، میں بہز بن حکیم کے پاس آیا۔ میں نے ایک قوم کو پایا وہ شطرنج کھیلا کرتے تھے۔
(۲۰۹۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّلاَمَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمَانَ الْجُعْفِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِیرٍ قَالَ : أَتَیْتُ الْبَصْرَۃَ فِی طَلَبِ الْحَدِیثِ فَأَتَیْتُ بَہْزَ بْنَ حَکِیمٍ فَوَجَدْتُہُ مَعَ قَوْمٍ یَلْعَبُ بِالشَّطْرَنْجِ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٢٧) سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم ہجری کو دیکھا وہ شطرنج کھیلا کرتے تھے۔
(۲۰۹۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ أَنْبَأَنَا زَکَرِیَّا السَّاجِیُّ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الرَّمَادِیُّ قَالَ سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ الْہَجَرِیَّ وَکَانَ یَلْعَبُ بِالشَّطْرَنْجِ۔

فَجَعَلَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ اللَّعِبَ بِالشَّطْرَنْجِ مِنَ الْمَسَائِلِ الْمُخْتَلَفِ فِیہَا فِی أَنَّہُ لاَ یُوجِبُ رَدَّ الشَّہَادَۃِ فَأَمَّا کَرَاہِیَۃُ اللَّعِبِ بِہَا فَقَدْ صَرَّحَ بِہَا فِیمَا قَدَّمْنَا ذِکْرَہُ وَہُوَ الأَشْبَہُ وَالأَوْلَی بِمَذْہَبِہِ فَالَّذِینَ کَرِہُوا أَکْثَرُ وَمَعَہُمْ مَنْ یُحْتَجُّ بِقَوْلِہِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٢٨) جعفر بن محمد حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ شطرنج عجمیوں کا جوا ہے۔
(۲۰۹۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الشَّطْرَنْجُ ہُوَ مَیْسِرُ الأَعَاجِمِ۔

ہَذَا مُرْسَلٌ وَلَکِنْ لَہُ شَوَاہِدُ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٢٩) میسرہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کا ایک قوم سے گزر ہوا۔ وہ شطرنج کھیل رہے تھے۔ فرمایا : { مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْٓ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ } [الانبیاء ٥٢] یہ کیسے صورتیں ہیں جن پر تم ٹھہرے ہوتے ہو۔ “
(۲۰۹۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحُسَیْنُ بْنُ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الدُّنْیَا حَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ عَنْ مَیْسَرَۃَ بْنِ حَبِیبٍ قَالَ : مَرَّ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی قَوْمٍ یَلْعَبُونَ بِالشَّطْرَنْجِ فَقَالَ {مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْٓ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ } [الانبیاء ۵۲]۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٣٠) اصبغ بن نباتہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کا ایک قوم کے پاس سے گزر ہوا، وہ شطرنج کھیل رہے تھے۔ فرمانے لگے : { مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْٓ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ } [الانبیاء ٥٢] یہ کیسی صورتیں ہیں جن کے اوپر تم ٹھہرے ہوتے ہو۔

وہ کوئلے کو پکڑ لیں اور ان کے ہاتھ میں بجھ جائے ، یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ شطرنج کو ہاتھ لگائے۔
(۲۰۹۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ طَرِیفٍ عَنِ الأَصْبَغِ بْنِ نُبَاتَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ مَرَّ عَلَی قَوْمٍ یَلْعَبُونَ الشَّطْرَنْجَ فَقَالَ {مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْٓ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ } [الانبیاء ۵۲] لأَنْ یَمَسَّ جَمْرًا حَتَّی یَطْفَأَ خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ یَمَسَّہَا۔

[ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٣١) حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : شطرنج کھیلنے والا سب سے بڑا جھوٹا انسان ہے، وہ کہتا ہے کہ میں نے قتل کیا، حالانکہ اس نے قتل نہیں کیا۔
(۲۰۹۳۱) قَالَ وَحَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَنْبَأَنَا شَرِیکٌ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ الْحَکَمِ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : صَاحِبُ الشَّطْرَنْجِ أَکْذَبُ النَّاسِ یَقُولُ أَحَدُہُمْ قَتَلْتُ وَمَا قَتَلَ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٣٢) عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) تیم اللہ کی مجلس کے پاس سے گزرے۔ وہ شطرنج کھیل رہے تھے۔ آپ ان کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا : اللہ کی قسم ! تم اس کے علاوہ کے لیے پیدا کیے گئے ہو۔ اللہ کی قسم ! یہ سنت ہوتی تو میں تمہارے سامنے کھیلتا۔
(۲۰۹۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ أَنْبَأَنَا الْحُسَیْنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی زَکَرِیَّا عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ قَالَ : مَرَّ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِمَجْلِسٍ مِنْ مَجَالِسِ تَیْمِ اللَّہِ وَہُمْ یَلْعَبُونَ بِالشَّطْرَنْجِ فَوَقَفَ عَلَیْہِمْ فَقَالَ أَمَا وَاللَّہِ لِغَیْرِ ہَذَا خُلِقْتُمْ أَمَا وَاللَّہِ لَوْلاَ أَنْ تَکُونَ سُنَّۃٌ لَضَرَبْتُ بِہَا وُجُوہَکُمْ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٣٣) امام مالک (رح) فرماتی ہیں : شطرنج بھی نرد کا ایک حصہ ہے۔ ابن عباس (رض) جب یتیم کے مال کے والی بنے تو اس کو جلا دیا۔
(۲۰۹۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ أَنْبَأَنَا الْحُسَیْنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْبُہْلُولِ قَالَ سَمِعْتُ مَعْنَ بْنَ عِیسَی یَقُولُ قَالَ مَالِکٌ : الشَّطْرَنْجُ مِنَ النَّرْدِ بَلَغَنَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ وَلِیَ مَالَ یَتِیمٍ فَأَحْرَقَہَا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شطرنج کے ساتھ کھیلنا

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اہل ہواء شطرنج کے ساتھ کھیلتے ہیں، شطرنج اور کبوتروں سے کھیلنا مکروہ ہے۔
(٢٠٩٣٤) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) سے شطرنج کے بارے میں سوال ہوا تو وہ کہنے لگے : وہ نرد سے بھی بدتر ہے۔
(۲۰۹۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنِی جَعْفَرُ بْنُ مُنِیرٍ الْقَطَّانُ الْمَدَائِنِیُّ الرَّجُلُ الصَّالِحُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الشَّطْرَنْجِ فَقَالَ : ہُوَ شَرٌّ مِنَ النَّرْدِ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক: