কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫ টি
হাদীস নং: ১৭৬৭০
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔نظر لگنا
17670 جب کوئی خوش کن شے دیکھے تو ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہہ دے تب نظر اس کو کوئی نقصان نہ دے سکے گی۔ ابن السنی عن انس (رض)
17670- "من رأى شيئا يعجبه فقال: ما شاء الله لا قوة إلا بالله لم تضره العين". "ابن السني عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭১
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17671 ہرگز جنت کے عالی درجات میں داخل نہ ہوگا جس نے کہانت کی (غیب کی باتیں بتائیں) یا تیروں کے ساتھ حصے تقسیم کیے (مشرکین عرب کے دستور کے مطابق) یا وہ اپنے سفر سے بدفالی کی وجہ سے واپس لوٹا۔
الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض)
الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض)
17671- "لن يلج الدرجات العلى من تكهن أو استقسم أو رجع من سفره تطيرا". "طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭২
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17672 جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کوئی فیصلہ کردیتا ہے تو ملائکہ پروردگار کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے پر مارتے ہیں گویا پتھر پر زنجیریں پڑ رہی ہیں۔ پھر جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ زائل ہوجاتی ہے تو پوچھتے ہیں : تمہارے رب نے کیا فرمایا ؟ تو وہ کہتے ہیں : حق فرمایا : اور وہ عالی ذات بڑائی والی ہے۔ پس چوری چھپے سننے والے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ کر اس بات کو سنتے ہیں۔ بعض اوقات شہاب (ٹوٹنے والے تارا) چور کو اس سے پہلے آلیتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کو بات بتائے اور اس کو جلا ڈالتا ہے۔ اور بعض اوقات شہاب اس کو نہیں پاسکتا اور وہ (شیطان جن) اپنے سے نیچے والے کو بات بتا دیتا ہے اور وہ اپنے سے نیچے والے کو حتیٰ کہ وہ زمین تک پہنچا دیتے ہیں۔ پھر وہ بات جادو گر کے منہ پر ڈال دی جاتی ہے۔ وہ اس کے ساتھ جھوٹ ملا کر بولتا ہے اور لوگ اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں : کیا اس نے ہم کو فلاں فلاں دن یہ یہ بات نہیں بتائی جو ہم نے حق سچ دیکھی۔ اس بات کے متعلق کہتے ہیں جو آسمان سے سنی گئی تھی۔
البخاری، الترمذی عن ابوہریرہ (رض) ، البخاری 152/6 ۔
البخاری، الترمذی عن ابوہریرہ (رض) ، البخاری 152/6 ۔
17672- "إذا قضى الله تعالى الأمر في السماء ضربت الملائكة بأجنحتها خضعانا لقوله كأنه سلسلة على صفوان، فإذا فزع عن قلوبهم قالوا: ماذا قال ربكم؟ قالوا: للذي قال: الحق وهو العلي الكبير فيسمعها مسترقوا السمع ومسترقوا السمع هكذا واحد فوق آخر فربما لم أدرك الشهاب المستمع قبل أن يرمي بها إلى صاحبه فيحرقه وربما لم يدركه حتى يرمي بها إلى الذي يليه إلى الذي هو أسفل منه حتى يلقوها إلى الأرض فتلقى على فم الساحر فيكذب معها مائة كذبة فيصدق، فيقولون: ألم يخبرنا يوم كذا وكذا يكون كذا وكذا فوجدناه حقا للكلمة التي سمعت من السماء". "خ ت عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৩
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17673 ملائکہ عنان میں اترتے ہیں، عنان بادل ہے۔ پھر وہ آسمان میں اترنے والے فیصلے کا تذکرہ کرتے ہیں۔ شیاطین بات کو سن لیتے ہیں اور کاہنوں کو بتا دیتے ہیں وہ اس کے ساتھ اپنی طرف سے سو جھوٹ ملا کر بول دیتے ہیں۔ البخاری عن عائشۃ (رض)
17673- "إن الملائكة تنزل في العنان: وهو السحاب فتذكر الأمر قضي في السماء فتسترق الشياطين السمع فتسمعه فتوحيه إلى الكهان فيكذبون معها مائة كذبة من عند أنفسهم". "خ عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৪
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17674 یہ ستارے (جو ٹوٹتے ہیں) کسی کی موت یا زندگی پر نہیں مارے جاتے بلکہ ہمارا پروردگار تبارک وتعالیٰ جب کسی معاملے کا فیصلہ کردیتا ہے تو حاملین عرش اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ پھر ان کے قریب آسمان والے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ اس دنیا کے آسمان والے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔ پھر حاملین عرش کے قریب آسمان والے فرشتے حاملین عرش سے پوچھتے ہیں : تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ؟ وہ بتاتے ہیں کہ اللہ نے کیا فرمایا۔ اس طرح آسمان والے ایک دوسرے سے وہ خبر پوچھتے ہیں حتیٰ کہ خبر آسمان دنیا پر پہنچ جاتی ہے۔ پھر جنات بات کو اچک لیتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں، پس جو خبر اس طرح آتی ہے وہ حق ہوتی ہے لیکن وہ اس میں جھوٹ ملا لیتے ہیں اور اضافے کرلیتے ہیں۔
مسند احمد، الترمذی عن ابن عباس (رض) مسلم، الترمذی عنہ عن رجل من الانصار
مسند احمد، الترمذی عن ابن عباس (رض) مسلم، الترمذی عنہ عن رجل من الانصار
17674- "فإنها لا يرمي بها لموت أحد ولا لحياته ولكن ربنا تبارك وتعالى إذا قضى أمرا سبح حملة العرش ثم سبح أهل السماء الذين يلونهم حتى يبلغ التسبيح أهل هذه السماء الدنيا، ثم قال الذين يلون حملة العرش لحملة العرش: ماذا قال ربكم؟ فيخبرونهم ماذا قال، فيستخبر بعض أهل السموات بعضا حتى يبلغ الخبر أهل هذه السماء الدنيا فتخطف الجن السمع فيقذفونه إلى أوليائهم ويرمون به فما جاءوا به على وجهه فهو حق ولكنهم يقرفون فيه فيزيدون". "حم ت عن ابن عباس م ت عنه عن رجل من الأنصار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৫
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17675 جو کسی کاہن کے پاس آیا اور اس کی بات کی تصدیق کی یا کسی حائضہ عورت کے ساتھ مجامعت کی یا عورت کے ساتھ پائخانے میں جماع کیا وہ بری ہوگیا ان تعلیمات سے جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی ہیں۔ مسند احمد، مسلم عن ابوہریرہ (رض)
17675- "من أتى كاهنا فصدقه بما يقول، أو أتى امرأة حائضا أو أتى امرأة في دبرها، فقد برئ مما أنزل الله على محمد". "حم، م عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৬
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17676 جو کسی کاہن کے پاس آیا، اور اس سے کسی چیز کا سوال کیا پس چالیس راتوں تک اس کی توبہ کا دروازہ بند ہوگیا اور اگر اس کی بات تصدیق بھی کردی تو اس نے کفر کردیا۔ الکبیر للطبرانی عن واثلۃ
17676- " من أتى كاهنا فسأله عن شيء حجبت عنه التوبة أربعين ليلة فإن صدقه بما قال كفر". "طب عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৭
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17677 کاہنوں کے پاس نہ جاؤ۔ الکبیر للطبرانی عن معاویۃ (رض)
17677- " لا تأتوا الكهان". "طب عن معاوية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৮
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17678 جو کسی عراف (نجومی) یا کسی کاہن (غیب کی باتیں بتانے والے) کے پاس آیا اور اس کی بات کی تصدیق کی اس نے مجھ پر نازل شدہ کا کفر کردیا۔
مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
17678- "من أتى عرافا أو كاهنا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد". "حم ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৯
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل۔۔۔کہانت (غیب کی باتیں بتانا) اور عرافت (نجومی پن)
17679 جو کسی عراف کے پاس گیا اور اس سے کوئی سوال اس کی چالیس راتوں کی نماز قبول نہ ہوگی۔ مسند احمد ، مسلم عن بعض اھمات المومنین
17679- "من أتى عرافا فسأله عن شيء لم تقبل له صلاته أربعين ليلة". "حم م عن بعض أمهات المؤمنين"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮০
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب السحر والعین والکہانۃ
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
17680 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ ہر جادو گر اور جادو گرنی کو قتل کردو۔
الشافعی ، المصنف لعبد الرزاق، ابن سعد، ابن ابی شیبہ، السنن للبیہقی
الشافعی ، المصنف لعبد الرزاق، ابن سعد، ابن ابی شیبہ، السنن للبیہقی
17680- عن عمر قال: "اقتلوا كل ساحر وساحرة". "الشافعي عب وابن سعد، ش ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮১
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب السحر والعین والکہانۃ
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
17681 نافع (رح) سے مروی ہے کہ حضرت حفصہ (رض) کی ایک باندی نے ان پر جادو کردیا اور اس بات کا اقرار بھی کیا۔ حضرت حفصہ (رض) نے عبدالرحمن بن زید کو اس کے قتل کا حکم دیا۔ عبدالرحمن نے اس کو قتل کردیا۔ حضرت عثمان (رض) (اس وقت خلیفہ) نے اس بات کو ناپسند کیا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے حضرت عثمان (رض) کو فرمایا : کیا آپ ام المومنین کی بات کو ناپسند کرتے ہیں ایسی عورت کے لیے جس نے جادو کیا اور اس کا اقرار بھی کیا۔ یہ سن کر حضرت عثمان (رض) خاموش ہوگئے۔
المصنف لعبد الرزاق ورستہ فی الایمان، السنن للبیہقی
المصنف لعبد الرزاق ورستہ فی الایمان، السنن للبیہقی
17681- عن نافع "أن جارية لحفصة سحرتها واعترفت بذلك فأمرت بها عبد الرحمن بن زيد فقتلها فأنكر ذلك عثمان فقال ابن عمر: ما تنكر على أم المؤمنين من امرأة سحرت واعترفت فسكت عثمان". "عب ورستة في الإيمان هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮২
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب السحر والعین والکہانۃ
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
قسم الافعال۔۔۔جادوگر کو قتل کرنا
17682 ابن مسیب (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ایک جادو گر کو پکڑا اور اس کو سینے میں مار ا مارا پھر چھوڑ دیا حتیٰ کہ وہ مرگیا۔ المصنف لعبد الرزاق
17682- عن ابن المسيب "أن عمر بن الخطاب أخذ ساحرا فدقه إلى صدره ثم تركه حتى مات". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৩
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نظر لگنا
17683 ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے مروی ہے کہ عامر بن ربیعہ سہل بن حنیف کے پاس سے گزرے سہل غسل کررہے تھے۔ عامر نے کہا : میں نے آج جیسا منظر نہیں دیکھا اور نہ ایسی چھپی ہوئی جلد دیکھی۔ پس تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ سہل پچھاڑ کھا کر گرگئے۔ ان کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا۔ اور آپ کو کہا گیا کہ سہل کو مرگی ہوگئی ہے۔ پوچھا : تم پر کس پر تہمت لگاتے ہو ؟ (کسی نے نظر لگائی ہے ؟ ) لوگوں نے کہا : عامر بن ربیعہ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیوں کوئی اپنے پھائی کو قتل کرتا ہے اور جب وہ اپنے بھائی کو کوئی اچھی چیز دیکھتا ہے تو اس کی برکت کی دعا کیوں نہیں دیتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عامر کو حکم دیا اور اس نے اپنے ہاتھ کہنیوں تک اور پاؤں گھٹنوں تک اور شرمگاہ دھوئی پھر اس پانی کو سہل پر چھڑک دیا گیا (جس سے نظر اتر گئی۔ )
النسائی، ابونعیم
النسائی، ابونعیم
17683- عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف قال: "مر عامر بن ربيعة بسهل بن حنيف وهو يغتسل فقال: لم أر كاليوم ولا جلد مخبأة فما لبث أن لبط به فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فقيل له أدرك سهلا صريعا فقال: من تتهمون به؟ قالوا: عامر بن ربيعة، قال: علام يقتل أحدكم أخاه؟ إذا رأى أحدكم من أخيه أمرا يعجبه فليدع بالبركة، ثم أمره فغسل وجهه ويديه إلى مرفقيه وركبتيه وداخلة إزاره فرش عليه". "ن وأبو نعيم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৪
جادو نظر لگنا اور کہانت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کہانت
17684 حضرت (رض) حضرت علی بن ابو طالب سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جو کسی کاہن (غیب کی باتیں بتانے والا) یا عراف (نجومی) کے پاس آیا اور اس کی بات کی تصدیق کی ، اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل شدہ تعلیمات کا انکار کیا۔ رستہ
کلام المعلہ 331
الحمد للہ حصہ ششم ختم شد
کلام المعلہ 331
الحمد للہ حصہ ششم ختم شد
17684- عن الحسن عن علي بن أبي طالب قال: "من أتى كاهنا أو عرافا فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد صلى الله عليه وسلم". "رسته".
তাহকীক: