মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৮ টি

হাদীস নং: ৩৫৩৫৮
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٥٩) حضرت مالک سے مروی ہے کہ زبور میں لکھا تھا کہ : میں اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں، تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہوں تمام بادشاہوں کا دل میرے قبضہ میں ہے پس جو قوم نیک کام کرتی ہے میں ان پر مہربان بادشاہ مقرر کرتا ہوں اور جو قوم میری نافرمانی کرتی ہے میں بادشاہوں کو ان پر آزمائش بنا دیتا ہوں اپنے آپ کو بادشاہوں کو برا بھلا کہنے میں مشغول مت رکھو، ان کی طرف رجوع مت کرو میری طرف رجوع اور توبہ کرو میں ان کو تم پر مہربان کر دوں گا۔
(۳۵۳۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : کَانَ فِی زَبُورِ دَاوُد مَکْتُوبًا : إِنِّی أَنَا اللَّہُ لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنَا ، مَلِکُ الْمُلُوک ، قُلُوبُ الْمُلُوکِ بِیَدِی ، فَأَیُّمَا قَوْمٍ کَانُوا عَلَی طَاعَۃٍ ، جَعَلْتُ الْمُلُوکَ عَلَیْہِمْ رَحْمَۃً ، وَأَیُّمَا قَوْمٍ کَانُوا عَلَی مَعْصِیَۃٍ ، جَعَلْتُ الْمُلُوکَ عَلَیْہِمْ نِقْمَۃً ، لاَ تَشْغَلُوا أَنْفُسَکُمْ بِسَبِ الْمُلُوکِ ، وَلاَ تَتُوبُوا إِلَیْہِمْ ، تُوبُوا إِلَیَّ ، أَعْطِفُ قُلُوبَہُمْ عَلَیْکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৫৯
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٠) حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ تم سے پہلی امت میں ایک شخص کفار کی قوم میں تھا، اور ان میں کچھ نیک لوگ بھی تھے اس شخص نے کہا : میں ضرور اس نیک بستی میں آؤں گا تاکہ میں بھی نیکوں کاروں میں سے ہوجاؤں وہ اس بستی میں جانے کیلئے چلا تو اس کو موت آگئی، اس کے متعلق فرشتہ اور شیطان کا جھگڑا ہوگیا ایک کہنے لگا میں اس کا زیادہ مستحق ہوں اور دوسرا کہنے لگا کہ میں زیادہ مستحق ہوں اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان اپنے بعض لشکر کے ذریعہ فیصلہ فرمایا اس نے ان سے کہا کہ دونوں بستیوں کا فاصلہ ماپ لو جس بستی کے قریب ہوگا اسی میں سے شمار ہوگا انھوں نے اس کا درمیانی فاصلہ ناپا تو اس کو نیکو کاروں کی بستی کے قریب پایا پس وہ انہی میں سے ہوگیا۔
(۳۵۳۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عبْدِ اللہِ ، قَالَ : بَیْنَمَا رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ کَانَ فِی قَوْمٍ کُفَّارٍ ، وَکَانَ فِیمَا بَیْنَہُمْ قَوْمٌ صَالِحُونَ ، قَالَ : فَطَالَمَا کُنْتُ فِی کُفْرِی ہَذَا ، لآَتِیَنَّ ہَذِہِ الْقَرْیَۃَ الصَّالِحَۃَ ، فَأَکُونَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِہَا ، فَانْطَلَقَ ، فَأَدْرَکَہُ الْمَوْتُ ، فَاحْتَجَّ فِیہِ الْمَلَکُ وَالشَّیْطَانُ ، یَقُولُ ہَذَا : أَنَا أَوْلَی بِہِ ، وَیَقُولُ ہَذَا : أَنَا أَوْلَی بِہِ ، إِذْ قَیَّضَ اللَّہُ لَہُمَا بَعْضَ جُنُودِہِ ، فَقَالَ لَہُمَا : قِیسُوا مَا بَیْنَ الْقَرْیَتَیْنِ ، فَأَیَّتُہُمَا کَانَ أَقْرَبَ إِلَیْہَا فَہُوَ مِنْ أَہْلِہَا ، فَقَاسُوا مَا بَیْنَہُمَا ، فَوَجَدُوہُ أَقْرَبَ إِلَی الْقَرْیَۃِ الصَّالِحَۃِ ، فَکَانَ مِنْہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬০
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦١) حضرت ابو سعید الخدری (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک شخص نے ایک کم سو بندوں کو قتل کیا پھر اس کو توبہ کا خیال آیا اس نے عالم کے متعلق دریافت کیا تو اس کو ایک عالم کے بارے میں خبر دی گئی تو وہ اس عالم کے پاس آیا اور کہا میں نے ننانوے قتل کیے ہیں کیا میں توبہ کرسکتا ہوں ؟ عالم نے کہا ننانوے قتلوں کے بعد بھی توبہ ؟ اس شخص نے اپنی تلوار نکال کر اس کو بھی قتل کر کے سو کی تعداد مکمل کردی۔ پھر اس کو توبہ کا خیال آیا اس نے کسی عالم کے متعلق دریافت کیا اس کو ایک عالم کا بتایا گیا تو وہ اس عالم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے سو قتل کیے ہیں کیا میں توبہ کرسکتا ہوں ؟ عالم نے اس سے کہا کہ اس بستی سے نکل جا جس میں تو ہے اور کسی نیکو کاروں کی بستی میں چلا جا، فلاں بستی میں چلا جا اور اپنے رب کی عبادت کر وہاں جا کر وہ شخص اس بستی میں جانے کیلئے نکلا، راستے میں اس کی موت کا وقت آگیا اس کے متعلق رحمت کے فرشتوں اور عذاب کے فرشتوں کا مخاصمہ ہوگیا، ابلیس نے کہا کہ میں اس کا زیادہ حقدار ہوں کیونکہ اس نے کبھی ایک لمحہ بھی میری نافرمانی نہیں کی، رحمت کے فرشتوں نے کہا : یہ توبہ کے ارادہ سے نکلا تھا، اللہ نے ایک فرشتہ اور بھیجا وہ اپنا جھگڑا اس کے پاس لے گئے، اس فرشتہ نے کہا کہ دونوں بستیوں کو دیکھ لو کونسی بستی اس کے زیادہ قریب ہے جو قریب ہو اس کے ساتھ اس کو ملا دو ، جب اس شخص کو اپنی موت کا علم ہوا تو اس نے اپنے آپ کو گھسیٹا اس نیکو کاروں کی بستی کی طرف، اللہ تعالیٰ نے اس کو نیکو کاروں کی بستی کے قریب کردیا اور اس نے بروں کی بستی کو دور کردیا پس اس کو نیک لوگوں کی بستی کے ساتھ ملا دیا گیا۔
(۳۵۳۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : حدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : لاَ أُخْبِرکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ مِنْ فِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ ، وَوَعَاہُ قَلْبِی ، إِنَّ عَبْدًا قَتَلَ تِسْعَۃً وَتِسْعِینَ نَفْسًا ، ثُمَّ عُرِضَتْ لَہُ التَّوْبَۃُ ، فَسَأَلَ عَنْ أَعْلَمِ أَہْلِ الأَرْضِ ؟ فَدُلَّ عَلَی رَجُلٍ فَأَتَاہُ ، فَقَالَ : إِنِّی قَتَلْتُ تِسْعَۃً وَتِسْعِینَ نَفْسًا ، فَہَلْ لِی مِنْ تَوْبَۃٍ ؟ قَالَ : بَعْدَ قَتْلِ تِسْعَۃٍ وَتِسْعِینَ نَفْسًا ؟ قَالَ : فَانْتَضَی سَیْفَہُ فَقَتَلَہُ ، فَأَکْمَلَ بِہِ مِئَۃ۔

ثُمَّ عُرِضَتْ لَہُ التَّوْبَۃُ ، فَسَأَلَ عَنْ أَعْلَمِ أَہْلِ الأَرْضِ ؟ فَدُلَّ عَلَی رَجُلٍ فَأَتَاہُ ، فَقَالَ : إِنِّی قَتَلْتُ مِئَۃَ نَفْسٍ ، فَہَلْ لِی مِنْ تَوْبَۃٍ ؟ قَالَ : وَمَنْ یَحُولُ بَیْنَکَ وَبَیْنَ التَّوْبَۃِ ؟ اُخْرُجْ مِنَ الْقَرْیَۃِ الْخَبِیثَۃِ الَّتِی أَنْتَ فِیہَا إِلَی الْقَرْیَۃِ الصَّالِحَۃِ ، قَرْیَۃِ کَذَا وَکَذَا ، فَاعْبُدْ رَبَّک فِیہَا ، قَالَ : فَخَرَجَ یُرِیدُ الْقَرْیَۃَ الصَّالِحَۃَ ، فَعُرِضَ لَہُ أَجَلُہُ فِی الطَّرِیقِ ، قَالَ : فَاخْتَصَمَ فِیہِ مَلاَئِکَۃُ الرَّحْمَۃِ ، وَمَلاَئِکَۃُ الْعَذَابِ ، فَقَالَ إِبْلِیسُ : أَنَا أَوْلَی بِہِ ، إِنَّہُ لَمْ یَعْصِنِی سَاعَۃً قَطُّ ، قَالَ : فَقَالَتْ مَلاَئِکَۃُ الرَّحْمَۃِ : إِنَّہُ خَرَجَ تَائِبًا۔

قَالَ ہَمَّامٌ : فَحَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیِّ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : فَبَعَثَ اللَّہُ إِلَیْہِ مَلَکًا فَاخْتَصَمُوا إِلَیْہِ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی حَدِیثِ قَتَادَۃَ۔

فَقَالَ : اُنْظُرُوا أَیَّ الْقَرْیَتَیْنِ کَانَتْ أَقْرَبَ إِلَیْہِ فَأَلْحِقُوہُ بِہَا۔

قَالَ : فَحَدَّثَنِی الْحَسَنُ ، قَالَ : فَلَمَّا عَرَفَ الْمَوْتَ احْتَفَزَ بِنَفْسِہِ ، فَقَرَّبَ اللَّہُ مِنْہُ الْقَرْیَۃَ الصَّالِحَۃَ ، وَبَاعَدَ مِنْہُ الْقَرْیَۃَ الْخَبِیثَۃَ ، فَأَلْحَقَہُ بِأَہْلِ الْقَرْیَۃِ الصَّالِحَۃِ۔ (بخاری ۳۴۷۰۔ مسلم ۲۱۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬১
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٢) حضرت صفوان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ان کے پاس ایک شخص آیا اور دریافت کیا کہ آپ (رض) نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے النجویٰ کے متعلق کیا سنا ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مومن کو قریب کریں گے یہاں تک کہ اس پر اپنا دست رحمت رکھ دیں گے اس کو لوگوں سے چھپا دیں گے پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے بندے ! تو فلاں فلاں گناہوں کو جانتا ہے ؟ وہ عرض کرے گا جی ہاں میرے رب پھر اللہ تعالیٰ وہی فرمائیں گے اور بندہ اقرار کرے گا یہاں تک کہ جب وہ گناہوں کا اقرار کرے گا اور اس کو یقین ہوجائے گا کہ اب وہ ہلاک ہوگیا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں نے تجھ پر دنیا میں ساری چادر ڈال رکھی اور آج ان کو معاف کرچکا ہوں پھر اس کو حسنات کا اعمال نامہ دیا جائے گا بہرحال کفار اور منافقین پس گواہ اس کے متعلق کہیں گے کہ { ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ کَذَبُوا عَلَی رَبِّہِمْ ، أَلاَ لَعَنَۃُ اللہِ عَلَی الظَّالِمِینَ }۔
(۳۵۳۶۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : حدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : کُنْتُ آخِذًا بِیَدِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : کَیْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِی النَّجْوَی ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ یُدْنِی الْمُؤْمِنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتَّی یَضَعَ عَلَیْہِ کَنَفَہُ ، یَسْتُرُہُ مِنَ النَّاسِ ، فَیَقُولُ : أَیْ عَبْدِی ، تَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا وَکَذَا ؟ فَیَقُولُ : نَعَمْ ، أَیْ رَبِّ، ثُمَّ یَقُولُ: أَیْ عَبْدِی، تَعْرِفُ ذَنْبَ کَذَا وَکَذَا؟ فَیَقُولُ: نَعَمْ، أَیْ رَبِّ، حَتَّی إِذَا قَرَّرَہُ بِذُنُوبِہِ، وَرَأَی فِی نَفْسِہِ أَنَّہُ قَدْ ہَلَکَ ، قَالَ: فَإِنِّی قَدْ سَتَرْتُہَا عَلَیْک فِی الدُّنْیَا ، وَقَدْ غَفَرْتُہَا لَکَ الْیَوْمَ ، ثُمَّ یُؤْتَی بِکِتَابِ حَسَنَاتِہِ، وَأَمَّا الْکُفَّارُ وَالْمُنَافِقُونَ، فَیَقُولُ الأَشْہَادُ: {ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ کَذَبُوا عَلَی رَبِّہِمْ، أَلاَ لَعَنَۃُ اللہِ عَلَی الظَّالِمِینَ}۔

(بخاری ۲۴۴۱۔ مسلم ۲۱۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬২
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٣) حضرت عون فرماتے ہیں اس کو خبر دی جائے گی کہ گناہ سے پہلے ہی مغفرت کردی گئی ہے۔
(۳۵۳۶۳) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، قَالَ : یُخْبِرَہُ بِالْعَفْوِ قَبْلَ الذَّنْبِ : {عَفَا اللَّہُ عَنْک لِمَ أَذِنْت لَہُمْ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬৩
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک شخص اپنی بستی سے دوسری بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کی نیت سے نکلا اللہ نے اس کیلئے ایک فرشتہ راستہ میں بٹھا دیا، فرشتہ نے اس سے پوچھا کہ کہاں کا ارادہ ہے ؟ اس شخص نے کہا کہ میرا ایک بھائی ہے اللہ کیلئے اس سے ملنے کیلئے اس بستی میں جا رہا ہوں فرشتہ نے کہا کہ کیا اس کے پاس تیری کوئی نعمت ہے جس کی وہ حفاظت کررہا ہو ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں بلکہ مجھے اس سے اللہ تعالیٰ کیلئے محبت ہے، فرشتہ نے کہا تو سن میں اللہ کا فرشتہ اور قاصد ہوں تیرے پاس آیا ہوں بیشک اللہ پاک آپ سے محبت فرماتے ہیں اس محبت کی وجہ سے جو تم اپنے بھائی سے اس کیلئے کرتے ہو۔
(۳۵۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ قَرْیَۃٍ یَزُورُ أَخًا لَہُ فِی قَرْیَۃٍ أُخْرَی ، قَالَ: فَأَرْصَدَ اللَّہُ لَہُ مَلَکًا ، فَجَلَسَ عَلَی طَرِیقِہِ ، فَقَالَ : أَیْنَ تُرِیدُ ؟ فَقَالَ : أُرِیدُ أَخًا لِی أَزُورُہُ فِی اللہِ فِی ہَذِہِ الْقَرْیَۃِ ، فَقَالَ : ہَلْ لَہُ عَلَیْک مِنْ نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا؟ قَالَ: لاَ، وَلَکِنِّی أَحْبَبْتُہُ فِی اللہِ ، قَالَ: فَإِنِّی رَسُولُ رَبِّکَ إِلَیْک ، إِنَّہُ قَدْ أَحَبَّک فِیمَا أَحْبَبْتَہُ فِیہِ۔

(بخاری ۳۵۰۔ مسلم ۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬৪
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٥) حضرت عروہ بن عامر سے مروی ہے کہ ایک شخص پر اس کے گناہوں کو پیش کیا جائے گا وہ اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ گزرے گا تو اس کو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں تجھ پر بہت مہربان تھا پھر اللہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیں گے۔
(۳۵۳۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَتُعْرَضُ عَلَیْہِ ذُنُوبُہُ، فَیَمُرُّ بِالذَّنْبِ ، فَیَقُولُ : قَدْ کُنْت مِنْک مُشْفِقًا ، فَیَغْفِرُ اللَّہُ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৩৬৫
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(٣٥٣٦٦) حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ناامید لوگوں کو روک لیا جائے گا، لوگ ان کی گردنوں کو روندتے ہوئے گزریں گے۔
(۳۵۳۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : إِنَّ لِلْمُقْنِطِینَ حَبْسًا یَطَأُ النَّاسُ أَعْنَاقَہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: