মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৮১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٠) حضرت سالم دن میں مکہ مکرم میں داخل ہوئے۔
(۱۵۸۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُصَن ، عَنْ سَالِمٍ أَنَّہُ دَخَلَ مَکَّۃَ نَہَارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢١) حضرت ابن عمر دن کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔
(۱۵۸۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ دَخَلَ مَکَّۃَ نَہَارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٢) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوا۔
(۱۵۸۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : دَخَلْت مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ مَکَّۃَ لَیْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٣) حضرت الاسود رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تھے۔
(۱۵۸۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ لَیْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٤) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا ٹھنڈک غنیمت نہیں ہے ؟ ! پھر میں نے حضرت قاسم اور حضرت عطائ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ حضرات نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۱۵۸۲۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا ، عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ مَکَّۃَ لَیْلاً ، فَقَالَ : أَوَلَیْسَ تِلْکَ الْغَنِیمَۃَ الْبَارِدَۃَ ؟ فَسَأَلْت الْقَاسِمَ وَعَطَائً ، عَنْ ذَلِکَ فَلَمْ یَرَیَا بِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٥) حضرت یعلی بن حکم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رات کو مکہ تشریف لائے اور طواف فرمایا، پس ہمیں نہیں معلوم تھا اس کے متعلق، اور حضرت عمر بن عبد العزیز نے اسی طرح کیا۔
(۱۵۸۲۵) وَحَدَّثَنِی یَعْلَی بْنُ حَکِیمٍ ، أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ قَدِمَ مَکَّۃَ لَیْلاً فَطَافَ فَمَا عَلِمْنَا بِہِ ، وَفَعَلَ ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٦) حضرت عبداللہ بن السائب فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا کہ اچانک میں نے مسجد میں حضرت عمر کی آواز سنی جو عمرہ کر رہے تھے، آپ تشریف لائے اور میری اقتدا میں نماز ادا فرمائی۔
(۱۵۸۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کُنْتُ أُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ فَبَیْنَا أَنَا أُصَلِّی سَمِعْت تَکْبِیرَ عُمَرَ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ قَدِمَ مُعْتَمِرًا فَدَخَلَ فَصَلَّی خَلْفِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٧) حضرت محرش الکعبی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات گزارنے والے کی طرح صبح کی، جب سورج زائل ہونا شروع ہوا تو آپ بطن سرف میں چلے، یہاں تک کہ آپ نے راستوں کو ملا لیا۔
(۱۵۸۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ مزاحم بْنِ أَبِی مُزَاحِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَسِیدٍ ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْکَعْبِیِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ ، ثُمَّ أَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَۃِ کَبَائِتٍ ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ رَاحَ فِی بَطْنِ سَرَفٍ حَتَّی جَامَعَ الطَّرِیقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٨) حضرت صالح بن ابی الاخضر سے مروی ہے کہ حضرات حسنین رات کے وقت مکہ مکرمہ تشریف لاتے، طواف فرماتے اور واپس تشریف لے جاتے۔
(۱۵۸۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِی الأَخْضَرِ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالَ لَہُ : خَالِدٌ ، عَنْ مَوْلاَۃٍ لَہُمْ ، عَنْ جَدَّتِہَا، أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ قَدِمَا مَکَّۃَ لَیْلاً فَطَافَا ، ثُمَّ خَرَجَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
(١٥٨٢٩) حضرت محرش سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ کی طرف لوٹے رات گزارنے والے کی طرح، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کمر مبارک کو دیکھا وہ چاندی کی دھات کی طرح چمک رہی تھی۔
(۱۵۸۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِی مُزَاحِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَسِیدٍ ، عَنْ مُحَرِّشٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ ، ثُمَّ رَجَعَ إلَیْہَا کَبَائِتٍ ، قَالَ : وَرَأَیْت ظَہْرَہُ کَأَنَّہُ سَبِیکَۃُ فِضَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ } کی تفسیر
(١٥٨٣٠) حضرت ابراہیم یا حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ القانع سے مراد وہ شخص ہے کہ جو اس کی طرف بھیجا جائے اس پر قناعت کرے (اور مزید کا سوال نہ کرے) ، اور المعتر سے مراد وہ شخص ہے کہ جو تیرے سامنے آ کر تجھ سے سوال کرے۔
(۱۵۸۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَوْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْقَانِعُ الَّذِی یَقْنَعُ بِمَا بُعِثَ إلَیْہِ ، وَالْمُعْتَرُّ الَّذِی یَتَعَرَّضُ لَکَ یَسْأَلُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ } کی تفسیر
(١٥٨٣١) حضرت ابن عمر منیٰ میں اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے کہ { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ } پھر اپنے غلام کے بارے میں کہا کہ یہ قانع ہے جو اس کے پاس آتا ہے اس پر قناعت کرتا ہے (سوال نہیں کرتا) ۔
(۱۵۸۳۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ وَہُوَ بِمِنًی ، وَتَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {فَکُلُوا مِنْہَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ} قَالَ : قَالَ لِغُلاَمٍ لَہُ مَعَہُ : ہَذَا الْقَانِعُ الَّذِی یَقْنَعُ بِمَا آتَیْتہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ } کی تفسیر
(١٥٨٣٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قانع سے مراد مکہ مکرمہ والے ہیں اور المعتر سے مراد وہ شخص جو (محتاجی میں) سوال کرے۔
(۱۵۸۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ خُصَیْفٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: الْقَانِعُ أَہْلُ مَکَّۃَ، وَالْمُعْتَرُّ الَّذِی یَعْتَرِیک فَیَسْأَلُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ } کی تفسیر
(١٥٨٣٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ القانع وہ شخص ہے جو تیرے سے سوال نہ کرے اور المعتر وہ شخص ہے جو تجھے اپنا نفس دکھائے اور تیرے سے سوال نہ کرے۔
(۱۵۸۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْقَانِعُ الَّذِی یَقْنَعُ إلَیْک ، وَالْمُعْتَرُّ الَّذِی یَعْتَرِیک یُرِیک نَفْسَہُ ، وَلاَ یَسْأَلُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ } کی تفسیر
(١٥٨٣٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ القانع سے مراد سوال کرنے والا ہے، اور المعتر سے مراد اپنا بدن دکھانے والا ہے، (بےسوالی) ۔
(۱۵۸۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْقَانِعُ السَّائِلُ وَالْمُعْتَرُّ : مُعْتَر البَدن۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
(١٥٨٣٥) حضرت قتادہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو خود حرم میں ہو اور حل میں موجود شکار کو مارے یا وہ خود حل میں ہو اور شکار حرم میں ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اس کا فدیہ اور بدلہ ہے۔
(۱۵۸۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ فِی رَجُلٍ رَمَی صَیْدًا فِی الْحِلِّ وَہُوَ فِی الْحَرَمِ ، أَوْ ہُوَ فِی الْحِلِّ ، وَالصَّیْدُ فِی الْحَرَمِ ؟ قَالَ : عَلَیْہِ فِدَاؤُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
(١٥٨٣٦) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی حرم میں موجود شکار کو مارے اور وہ شکار حرم سے نکل کر مرجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اس کا ضامن ہوگا اور اگر وہ حل میں شکار کو مارے شکار بھی حل میں موجود ہو پھر وہ شکار حرم میں داخل ہو کر مرجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔
(۱۵۸۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ إذَا رَمَی الصَّیْدَ وَہُوَ فِی الْحَرَمِ فَخَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ فَمَاتَ ، أَنَّہُ قَالَ : یَضْمَنُ ، وَإِذَا رَمَاہُ فِی الْحِلِّ وَالصَیدُ فِی الْحِلِّ ، ثُمَّ دَخَلَ الْحَرَمَ فَمَاتَ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَضْمَنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
(١٥٨٣٧) حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حدود حرم سے باہر شکار کو مارے اور شکار حرم میں جا کر مرجائے تو فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ اس کو مت کھائے۔
(۱۵۸۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی رَجُلٍ رَمَی صَیْدًا فِی الْحِلِّ فَوَقَعَ فِی الْحَرَمِ فَمَاتَ، قَالَ : أَعْجَبُ إلَیَّ أَنْ لاَ یَأْکُلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
(١٥٨٣٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر شکار کو حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے اور وہ حرم میں داخل ہو کر مرجائے تو اس کو نہ کھائے کیونکہ وہ حرم میں مرا ہے اور اس پر جزاء نہیں ادا کرے گا کیونکہ اس کا شکار حدود حرم سے باہر کیا گیا ہے۔
(۱۵۸۳۸) حَدَّثَنَا حَفص ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا أُصِیبَ الصَّیْدُ فِی الْحِلِّ فَدَخَلَ الْحَرَمَ فَمَاتَ ، فَقَالَ : لاَ یُؤْکَلُ لأَنَّہُ مَاتَ فِی الْحَرَمِ ، وَلاَ یُودَی لأَنَّہُ أُصِیبَ فِی الْحِلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
(١٥٨٣٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ اگر حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے لیکن وہ حرم میں مرے تو کفارہ ادا کیا جائے گا اور اگر حرم میں شکار کیا جائے اور وہ حدود حرم سے باہر مرے تو بھی کفارہ ادا کیا جائے گا۔
(۱۵۸۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : إذَا رَمَی فِی الْحِلِّ وَأَصَابَ فِی الْحَرَمِ کَفَّرَ ، وَإِذَا رَمَی فِی الْحِلِّ وَأَصَابَ فِی الْحِلِّ کَفَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক: