মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৬৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٠) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں اونٹ کی قربان گاہ مکہ (کعبہ) کے علاوہ اور کوئی نہیں۔
(۱۵۶۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعِکْرِمَۃَ ، قَالاَ : لاَ مَحَلَّ لِلْبُدْنِ دُونَ الْبَیْتِ الْعَتِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤١) حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کو جہاں چاہے ذبح کرے اور جس جگہ کی نیت کرے وہاں ذبح کرے۔
(۱۵۶۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی الرَّجُلِ یَجْعَلُ عَلَیْہِ بَدَنَۃً ، قَالَ : یَنْحَرُہَا حَیْثُ شَائَ ، وحَیْثُ نَوَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٢) حضرت جہم البکری سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ کوفہ میں اونٹ ذبح کرے گا پھر حضرت ابن مسعود سے دریافت کیا آپ نے فرمایا کہ جہاں چاہو ذبح کرو۔
(۱۵۶۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ جَہْمٍ الْبَکْرِیِّ ، أَنَّ رَجُلاً نَذَرَ أَنْ یَنْحَرَ بدنۃ بِالْکُوفَۃِ فَسَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : انْحَرْہَا حَیْثُ شِئْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٣) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص لفظ بدنۃ کی (مذکر) نذر مانے وہ اس کو مکہ میں ہی ذبح کرے اور جو اونٹنی یا گائے کی نذر مانے وہ جہاں چاہے ذبح کرے۔
(۱۵۶۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَبَلَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : مَنْ سَمَّی ، أَوْ نَذَرَ بَدَنَۃً فَلاَ مَحَلَّ لَہَا دُونَ الْبَیْتِ ، وَمَنْ سَمَّی جَزُورًا أوْ بَقَرَۃً فَحَیْثُ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٤) حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
(۱۵۶۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالاَ : نِیَّتُہُ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص اونٹ کی نذر مانے تو وہ اس کو منٰی یا مکہ میں ذبح کرے اور جو اونٹنی کی نذر مانے وہ جہاں چاہے اس کو ذبح کرے۔
(۱۵۶۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ نَذَرَ بَدَنَۃً فَلاَ یَنْحَرْہَا إِلاَّ بِمِنًی ، أَوْ مَکَّۃَ ، وَمَنْ نَذَرَ جَزُورًا فَلْیَنْحَرْہَا حَیْثُ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٦) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں جب یوں نذر مانے کہ مجھ پر ھدی ہے تو مکہ مکرمہ میں ذبح کرے اور جب بدنہ بولے تو جہاں چاہے ذبح کرے۔
(۱۵۶۴۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ، قَالاَ : إذَا قَالَ عَلَیَّ ہَدْیٌ فَبِمَکَّۃَ ، وَإذَا قَالَ : بَدَنَۃٌ ، فَحَیْثُ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
(١٥٦٤٧) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جو اونٹ کو اپنے اوپر لازم کرے وہ مکہ مکرمہ ہی میں ذبح کرے اور جو اونٹنی کی نذر مانے وہ جہاں چاہے ذبح کرے۔
(۱۵۶۴۷) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : مَنْ جَعَلَ عَلَیْہِ بَدَنَۃً ، فَإِنَّہُ لاَ یَنْحَرُہَا إِلاَّ بِمَکَّۃَ ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَیْہِ جَزُورًا نَحَرَہَا حَیْثُ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لیے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
(١٥٦٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت اگر عمرہ کے لیے احرام باندھے پھر اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہ حج کے لیے احرام باندھ لے اور عمرہ کی قضا کرے اور اس پر دم اور عمرہ لازم ہے۔
(۱۵۶۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَبِی حنیفۃ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَہَلَّتْ بِعُمْرَۃٍ فَخَافَتْ فَوْتَ الْحَجِّ أَہَلَّتْ بِالْحَجِّ ، وَقَضَتِ الْعُمْرَۃَ ، وَعَلَیْہَا دَمٌ ، وَالْعُمْرَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لیے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
(١٥٦٤٩) حضرت ابن ابو نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ عورت عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ آئے پھر اس کو حیض آجائے اور اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ حج کے لیے تلبیہ پڑھے اور عمرے کی قضا کرے۔
(۱۵۶۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُمَا ، عَنِ امْرَأَۃٍ قَدِمَتْ مَکَّۃَ مُعْتَمِرَۃً ، فَحَاضَتْ فَخَشِیَتْ أَنْ یَفُوتَہَا الْحَجُّ ، فَقَالاَ : تُہِلُّ بِالْحَجِّ وَتَقْضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لیے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
(١٥٦٥٠) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے اور جب وہ آئے تو لوگ عرفات میں ٹھہرے ہوں تو اگر اس کو یقین ہو کہ مکہ جاسکتا ہے (یعنی جانے سے حج نہیں نکلے گا) تو اپنے عمرہ سے حلال ہوجائے (یعنی مکہ سے عمرہ مکمل کر کے حلالی بن کر آجائے) ورنہ حج کے لیے تلبیہ پڑھے اور دو طواف کرے۔
(۱۵۶۵۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ فَجَائَ وَالنَّاسُ وُقُوفٌ بِعَرَفَۃَ ، فَقَالَ : إِنْ عَلِمَ ، أَنَّہُ یُدْرِکُ مَکَّۃَ أَتَاہَا فَحَلَّ مِنْ عُمْرَتِہِ ، وَإِلاَّ أَہَلَّ بِالْحَجِّ وَطَافَ طَوَافَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لیے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
(١٥٦٥١) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر خاتون عمرہ کو چھوڑنے والی ہو (اندیشہ کی وجہ سے) تو اس پر دم اور اس عمرہ کی قضا ہے۔
(۱۵۶۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : تَکُونُ رَافِضَۃً لِلْعُمْرَۃِ ، وَعَلَیْہَا دَمٌ ، وَعُمْرَۃٌ مَکَانَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
(١٥٦٥٢) حضرت ابن سیرین محرم میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے تھے۔
(۱۵۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ عُمْرَۃَ الْمُحَرَّمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
(١٥٦٥٣) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ سے دریافت کیا کہ محرم کا عمرہ یقینی طور پر ہوجائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۵۶۵۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : عُمْرَۃُ الْمُحَرَّمِ أبت ہی ، قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
(١٥٦٥٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے محرم میں عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ صحابہ کرام اس کو عمرہ تامہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۶۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ: الْعُمْرَۃُ فِی الْمُحَرَّمِ؟ قَالَ: کَانُوا یَرَوْنَہَا تَامَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
(١٥٦٥٥) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار اور سالم بن عبداللہ سے محرم کے عمرہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ مکمل ہے اس کو ادا کیا جائے گا۔
(۱۵۶۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عُمْرَۃِ الْمُحَرَّمِ ، فَقَالاَ : تَامَّۃٌ تُقْضَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات محرم کے مہینے میں عمرہ کرنے کو مستحب خیال کرتے ہیں
(١٥٦٥٦) حضرت طاؤس سے محرم کے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : رب کعبہ کی قسم مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے (اس کی کیا حیثیت ہے)
(۱۵۶۵۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ طَاوُوس ، عَنْ عُمْرَۃِ الْمُحَرَّمِ ؟ فَقَالَ : لاَ وَرَبِّ ہَذِہِ مَا أَدْرِی مَا ہِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طاق طواف کر کے لوٹنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٥٦٥٧) حضرت عطائ پسند فرماتے تھے کہ وتر (طاق) طواف کے بغیر نہ لوٹا جائے۔
(۱۵۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ النَّہَّاسِ بْنِ قَہْمٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ لاَ یَخْرُجَ مِنْ طَوَافِہِ إِلاَّ عَلَی وِتْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طاق طواف کر کے لوٹنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٥٦٥٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ دو طواف کر کے لوٹنا میرے نزدیک ایک طواف سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۵۶۵۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : طَوَافَانِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ طَوَافٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طاق طواف کر کے لوٹنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٥٦٥٩) حضرت ابن عمر دن اور رات میں جب لوٹتے تو طاق طواف کر کے لوٹتے تھے۔
(۱۵۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الْعُمَرِیِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ کَانَ یَنْصَرِفُ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ عَلَی وِتْرٍ مِنْ طَوَافِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: