সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

کھانے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬২ টি

হাদীস নং: ১৯৫৪
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
و حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৫
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک شخص کا کھانا دو کے لیے کافی ہوتا ہے۔
حضرت جابر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ایک آدمی کا کھانا دو کے لیے کافی ہوتا ہے اور دو آدمیوں کا کھانا چار آدمیوں کے لیے کافی ہوتا ہے اور چار کا کھانا آٹھ کے لیے کافی ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَكْفِي ثَمَانِيَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৬
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اپنے آگے سے کھانے کا بیان۔
حضرت عمر بن ابوسلمہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا اللہ کا نام لے کر اپنے آگے سے کھانا شروع کرو۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৭
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب تک آس پاس سے نہ کھالیا جائے ثرید کے درمیان سے کھانا منع ہے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک برتن پیش کیا گیا جس میں ثرید موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا اس کے کناروں کی طرف سے کھاؤ اس کے درمیان میں سے نہ کھاؤ کیونکہ درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجَفْنَةٍ أَوْ قَالَ قَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ فَقَالَ كُلُوا مِنْ حَافَاتِهَا أَوْ قَالَ جَوَانِبِهَا وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ وَسَطِهَا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي وَسَطِهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرم کھانا کھانے کی ممانعت
عروہ بیان کرتے ہیں جب سیدہ اسماء بنت ابوبکر کی خدمت میں ثرید پیش کیا جاتا تو وہ اسے ڈھانپنے کا حکم دے دیتیں یہاں تک کہ جب اس کی گرمی اور دھواں ختم ہوجاتا تو اس کو کھا لیتی تھیں اور یہ فرمایا کرتی تھی میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کھانا ٹھنڈا کرکے کھانا برکت کا باعث بنتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا أُتِيَتْ بِثَرِيدٍ أَمَرَتْ بِهِ فَغُطِّيَ حَتَّى يَذْهَبَ فَوْرَةُ دُخَانِهِ وَتَقُولُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هُوَ أَعْظَمُ لِلْبَرَكَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کون سا سالن مرغوب تھا۔
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ پکڑا اور اپنے ہاں لے گئے آپ نے دریافت کیا کیا کچھ کھانے کو ہے حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں آپ کی خدمت میں روٹی کا ایک ٹکڑا پیش کیا گیا آپ نے دریافت کیا کیا کوئی سالن ہے اہل خانہ نے عرض کی صرف کچھ سرکہ ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسے ہی لے آؤ سرکہ بہترین سالن ہے۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ بات سنی ہے تب سے میں ہمیشہ سرکہ کو پسند کرتا ہوں۔ حضرت ابوسفیان بیان کرتے ہیں جب سے میں نے حضرت جابر (رض) کی زبانی یہ بات سنی ہے اس کے بعد بھی سرکہ کو ہمیشہ پسند کرتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى مَنْزِلِهِ فَقَالَ هَلْ مِنْ غَدَاءٍ أَوْ مِنْ عَشَاءٍ شَكَّ طَلْحَةُ قَالَ فَأَخْرَجَ إِلَيْهِ فِلَقًا مِنْ خُبْزٍ فَقَالَ أَمَا مِنْ أُدْمٍ قَالُوا لَا إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ فَقَالَ هَاتُوهُ فَنِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ قَالَ جَابِرٌ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّهُ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬০
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کون سا سالن مرغوب تھا۔
حضرت عائشہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں سرکہ بہترین سالن ہے۔
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعْمَ الْإِدَامُ أَوْ نِعْمَ الْأُدْمُ الْخَلُّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬১
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کدو کا بیان۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں مجھے یاد ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں سالن پیش کیا گیا جس میں کدو اور گوشت موجود تھا مجھے یاد ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں سے کدو ڈھونڈ کر کھا رہے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمَرَقَةٍ فِيهَا دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ يَأْكُلُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کدو کا بیان۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کدو بہت پسند تھے وہ آپ کی خدمت میں پیش کئے گئے تو میں نے انھیں پکڑ پکڑ کر آپ کے آگے کرنا شروع کردیا۔
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الْقَرْعُ قَالَ فَقُدِّمَ إِلَيْهِ فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُهُ وَأَجْعَلُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیتون کے روغن کی فضیلت۔
حضرت ابواسید انصاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا روغن زیتون کھایا کرو کیونکہ یہ برکت والا ہے اور اسے سالن میں استعمال کیا کرو اور اسے لگایا کرو کیونکہ یہ برکت والے درخت سے نکلتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَطَاءٍ وَلَيْسَ بِابْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ أَبِي أَسِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُوا الزَّيْتَ وَائْتَدِمُوا بِهِ وَادَّهِنُوا بِهِ فَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৪
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لہسن کھانے کا حکم۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا جس شخص نے اس درخت کا پھل یعنی لہسن کھایا وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلَا يَأْتِيَنَّ الْمَسَاجِدَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৫
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لہسن کھانے کا حکم۔
ام ایوب بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ہاں تشریف لائے آپ کا کھانا تیار کیا کرتے تھے ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں یہ سبزی پیش کی گئی جب ہم وہ لے کر آپ کی خدمت میں آئے تو آپ نے اسے ناپسند کیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا تم اسے کھالو کیونکہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں (اسے کھا کر اپنے ساتھی فرشتہ کو) اذیت نہ پہنچاؤں۔ امام دارمی فرماتے ہیں اگر کسی شخص کو اذیت نہ ہوتی ہو تو اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ أَيُّوبَ أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ نَزَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَكَلَّفْنَا لَهُ طَعَامًا فِيهِ شَيْءٌ مِنْ بَعْضِ هَذِهِ الْبُقُولِ فَلَمَّا أَتَيْنَاهُ بِهِ كَرِهَهُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ كُلُوهُ فَإِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ إِنِّي أَخَافُ أَنْ أُوذِيَ صَاحِبِي قَالَ أَبُو مُحَمَّد إِذَا لَمْ يُؤْذِ أَحَدًا فَلَا بَأْسَ بِأَكْلِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৬
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرغی کھانے کا حکم۔
حضرت زہدم جرمی بیان کرتے ہیں ہم حضرت ابوموسی کے پاس موجود تھے ان کے آگے کھانا رکھا گیا اس کھانے میں مرغی کا گوشت تھا بنو حاتم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی حاضرین میں موجود تھا وہ آگے نہیں بڑھا حضرت ابوموسی نے اس سے کہا آگے بڑھو میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقُدِّمَ طَعَامُهُ فَقُدِّمَ فِي طَعَامِهِ لَحْمُ دَجَاجٍ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ فَلَمْ يَدْنُ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى ادْنُ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৭
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرغی کھانے کا حکم۔
حضرت زہدم جرمی بیان کرتے ہیں حضرت ابوموسی نے مرغی کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسے کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ ذَكَرَ الدَّجَاجَ فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৮
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صرف پرہیزگار شخص کو کھانا کھلانا۔
حضرت ابوسعیدخدری (رض) بیان کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے صرف مومن کی ہم نشینی اختیار کرو اور تمہارا کھانا صرف پرہیزگار آدمی کھائے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ غَيْلَانَ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ قَيْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ أَوْ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَصْحَبْ إِلَّا مُؤْمِنًا وَلَا يَأْكُلْ طَعَامَكَ إِلَّا تَقِيٌّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৯
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن کے نزدیک دو چیزوں کو ملا کر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حضرت عبداللہ بن جعفر بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خود کھجور کے ہمراہ لکڑی کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الْقِثَّاءَ بِالرُّطَبِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭০
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (دو کھجوریں) ایک ساتھ ممانعت کھانے کی ممانعت۔
حضرت جبلہ بن سحیم بیان کرتے ہیں ہم مدینہ منورہ میں موجود تھے ہمیں قحط سالی لاحق ہوگئی تو ابن زبیر نے کھجوریں تقسیم کرنا شروع کی حضرت ابن عمر (رض) ہمارے پاس سے گزرے تو فرمایا دو کھجوریں ایک ساتھ نہ کھانا کیونکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ قَالَ كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُ التَّمْرَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا وَيَقُولُ لَا تُقَارِنُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْقِرَانِ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭১
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھجور کا حکم۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جس گھر میں کھجور موجود نہ ہوں تو اس گھر کے رہنے والے بھوکے ہیں۔ (یہ بات آپ نے دو یا تین مرتبہ ارشاد فرمائی) ۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ عَنْ أَبِي الرِّجَالِ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا عَائِشَةُ بَيْتٌ لَا تَمْرَ فِيهِ جِيَاعٌ أَهْلُهُ أَوْ جَاعَ أَهْلُهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھجور کا حکم۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ اہل خانہ بھوکے نہیں رہ سکتے جن کے پاس کھجور موجود ہو۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَجُوعُ أَهْلُ بَيْتٍ عِنْدَهُمْ التَّمْرُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩
کھانے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھجور کا حکم۔
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کھجوریں پیش کی گئی آپ نے انھیں تحفہ کے طور پر بانٹنا شروع کیا مجھے یاد ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھوک کی شدت کی وجہ سے مخصوص انداز میں بیٹھ کر کھجور کھا رہے تھے امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث میں استعمال ہونے والالفظ " یھدیہ) سے مراد ادھر ادھر بھیجنا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرٌ فَأَخَذَ يُهَدِّيهِ وَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ تَمْرًا مُقْعِيًا مِنْ الْجُوعِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يُهَدِّيهِ يَعْنِي يُهْدِي هَاهُنَا وَهَاهُنَا
tahqiq

তাহকীক: