আনওয়ারুল হাদীস
পাপকে ঘৃণা করবে, পাপীকে নয় -এর বিষয়সমূহ
১ টি হাদীস
কানযুল উম্মাল (উর্দু)
হাদীস নং:৮৯০১
عار دلانا
٨٩٠١۔۔۔ ابوقلانہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوالدرداء (رض) ایک شخص کے پاس سے گزرے جس سے کوئی گناہ سرزد ہوگیا تھا لوگ اسے گالیاں دے رہے تھے، آپ نے فرمایا : اگر تم اسے کسی کنوئیں میں پڑا پاتے تو اسے نہ نکالتے ؟ لوگوں نے کہا : کیوں نہیں ضرور نکالتے، آپ نے فرمایا : سو اپنے بھائی کو برا بھلا مت کہو اور اللہ تعالیٰ کا شکر کرو جس نے تمہیں عافیت بخشی، لوگوں نے کہا : آپ اس سے بغض نہیں رکھتے ؟ فرمایا : مجھے اس کے عمل سے بغض ہے جب وہ یہ کام چھوڑدے تو وہ میرا بھائی ہے۔ (ابن عساکر)
8901- عن أبي قلابة أن أبا الدرداء مر على رجل قد أصاب ذنبا فكانوا يسبونه، فقال: أرأيتم لو وجدتموه في قليب1 ألم تكونوا مستخرجيه قالوا: بلى قال: فلا تسبوا أخاكم، واحمدوا الله الذي عافاكم، قالوا: أفلا تبغضه؟ قال: إنما أبغض عمله، فإذا تركه فهو أخي. "كر".

তাহকীক:
তাহকীক চলমান