আনওয়ারুল হাদীস
কেউ কাউকে ভালবাসলে আখিরাতে তাদের মধ্যে সাক্ষাত হবে -এর বিষয়সমূহ
১ টি হাদীস
কানযুল উম্মাল (উর্দু)
হাদীস নং:২৪৬৪৬
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حرف ” صاد “ ۔۔۔ کتاب الصحبہ۔۔۔ از قسم اقوال
اس میں چار ابواب ہیں۔
فائدہ :۔۔۔ فقہی اصطلاح میں ” کتاب “ مسائل کے مستقبل مجموعہ کو کہتے ہیں اور صحبت کا معنی دوسرے سے دوستی رکھنا اچھا تعلق رکھنا اور خوش اسلوبی سے پیش آنا۔
پہلا باب۔۔۔ صحبت کی ترغیب کے بیان میں
24646 ۔۔۔ اگر کوئی دو شخص محض اللہ کے لیے آپس میں محبت کرتے ہوں ان میں سے ایک مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انھیں آپس میں ملا دے گا اور فرمائے گا یہی وہ شخص ہے جس سے تو محض میرے لیے محبت کرتا تھا۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4808
24646- "لو أن عبدين تحابا في الله واحد بالمشرق وآخر بالمغرب لجمع الله بينهما يوم القيامة، يقول: هذا الذي كنت تحبه في". "هب عن أبي هريرة".

তাহকীক:
তাহকীক চলমান