আনওয়ারুল হাদীস

বিপদে যে ধৈর্যধারণ করে -এর বিষয়সমূহ

টি হাদীস

কানযুল উম্মাল (উর্দু)

হাদীস নং:৬৫১৬
صبر کی حقیقت
٦٥١٦۔۔۔ جس کسی پر کوئی مصیبت آئی اور اس نے صبر کیا، اور اسے کوئی چیز عطا کی گئی تو اس نے شکر کیا یا اس پر ظلم ہوا تو اس نے معاف کیا یا کسی پر ظلم ہوگیا اور اس نے معافی مانگی تو ایسے ہی لوگوں کے لیے (کل گھبراہٹ کے وقت) امن و اطمینان ہوگا اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن سخرۃ) تشریح :۔۔۔ یاد رکھیں ! بندوں کے حقوق جب تک ان سے معاف نہ کرا لیے جائیں معاف نہیں ہوتے، جس کا حق غصب کیا اگر وہ زندگی بھر نہ مل سکا تو اس کی طرف سے کوئی چیز صدقہ کردی جائے اور اگر وہ مرچکا ہے تو اسے اس کا ایصال ثواب کہا جائے شاید کل قیامت میں ہوسکا تو وہ معاف کر دے ورنہ اندیشہ پھر بھی ہے۔
6516- من ابتلي فصبر، وأعطي فشكر، وظلم فغفر، وظلم فاستغفر، أولئك لهم الأمن وهم مهتدون. "طب هب عن سخبرة".
tahqiq

তাহকীক:

তাহকীক চলমান