আনওয়ারুল হাদীস
মজলূম ব্যক্তি কাফির হলেও তার বদদুআ লেগে যায় -এর বিষয়সমূহ
১ টি হাদীস
কানযুল উম্মাল (উর্দু)
হাদীস নং:৭৬০২
ظلم وغضب
یہاں غضب کا ذکر اس لیے کردیا کیونکہ اس کے بارے میں کئی احادیث کا تعلق ظلم کی احادیث سے ہے اور اس کی بعض احادیث حرف غین میں بھی ذکر کی جائیں گی۔
ظلم کی قسمیں
٧٦٠٢۔۔۔ مظلوم اگرچہ کافر ہو پھر اس کی بددعا سے بچو، (کیونکہ) اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں۔ (مسند احمد ابویعلی والضیاء عن انس (رض))
تشریح :۔۔۔ اور قرآن مجید میں جو آیا ہے :
ومادعاء الکافرین الافی ضلال
کافروں کی دعاپکار اکارت و فضول ہے تو اس کا مطلب کوئی یہ نہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کی دعا قبول نہیں فرماتے ، وہاں نفی اس کی ہے کہ غیر اللہ کے سامنے جو دعائیں وہ کرتے ہیں وہ ساری اکارت ہیں حقیقت میں ان کی دعائیں اللہ تعالیٰ ہی قبول فرماتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں ہماری دعائیں یہ بزرگوں کی مورتیاں اور ان کے قبروں میں پڑے دھڑسنتے اور قبول کرتے ہیں۔
7602- اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونه حجاب. "حم ع" والضياء عن أنس.

তাহকীক:
তাহকীক চলমান