আনওয়ারুল হাদীস

অতিভোজন, অতিনিদ্রা, অলসতা খুবই নিন্দনীয় স্বভাব -এর বিষয়সমূহ

টি হাদীস

কানযুল উম্মাল (উর্দু)

হাদীস নং:৭৪৩৪
حرص و لالچ کی مذمت
٧٤٣٤۔۔۔ مجھے اپنی امت کے بارے جس بات کا زیادہ خوف ہے وہ پیٹ کا بڑھنا ، لگا تار سونا، سستی اور یقین کی کمزوری ہے۔ (دارقطنی الافراد عن جابر) تشریح :۔۔۔ امت مرحومہ دور حاضر میں جہاں دیگر آزمائشوں اور فتنوں میں مبتلا ہے وہاں جسمانی اور روحانی ترقی سے محرومی کے عذاب میں بھی مبتلا ہے، جب سے اس کے رجال کار نے کائنات کی کنہ و حقیقت میں تحقیق و تجربات چھوڑے اس وقت سے اس امت کا ذہنی بیڑہ حالات کی موجوں میں گھر چکا ہے اور جب سے افراد کار نے جسمانی تمرین اور مشق ، جسے ورزش کہتے ہیں، چھوڑ دی وہ جسمانی، بحران کا شکار ہوچکی ہے ، اس واسطے ضروری ہے کہ جیسے علوم آلیہ اور عالیہ کا سیکھنا فرض اور ضروری ہے اسی طرح ذہنی اور جسمانی ارتقاء و بہود کے لیے تحقیقات و تجربات اور ورزش بےحد ضروری ہے جس کا گناہ امت کو ایسے ہی ہوگا جیسے کسی فرض کفایہ کے چھوڑنے پر ہوتا ہے۔
7434- أخشى ما خشيت على أمتي كبر البطن، ومداومة النوم والكسل وضعف اليقين. "قط" في الأفراد عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

তাহকীক চলমান