মা'আরিফুল হাদীস
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
হাদীস নং: ১৫৩৯
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
اس طرح نہ بیٹھا جائے کہ جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اورکچھ سائے میں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی سایہ کی جگہ میں بیٹھا ہو پھر اس پر سے سایہ ہٹ جائے اور پھر اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ سائے میں ہو جائے تو اس چاہئے کہ وہ اس جگہ سے اُٹھ جائے ۔ (سنن ابی داؤد)
تشریح
ماہرین نے بتایا ہے کہ اس طرح بیٹھنا یا لیٹنا کہ جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ سایہ میں ہو طبی لحاظ سے مضر ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ ممانعت غالبا اسی لئے فرمائی ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔
تشریح
ماہرین نے بتایا ہے کہ اس طرح بیٹھنا یا لیٹنا کہ جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ سایہ میں ہو طبی لحاظ سے مضر ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ ممانعت غالبا اسی لئے فرمائی ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔
کتاب المعاشرت والمعاملات
عَنْ أَبِىْ هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ فَقَلَصَ عَنْهُ الظِّلُّ، فَصَارَ بَعْضُهُ فِي الشَّمْسِ، وَبَعْضُهُ فِي الظِّلِّ فَلْيَقُمْ» (رواه ابوداؤد)