মা'আরিফুল হাদীস
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
হাদীস নং: ১৪৬৯
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
اسلامی برادری کے باہمی تعلقات اور برتاؤ کے بارے میں ہدایات
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب مسلمان ایک شخص واحد (کے مختلف اعضاء) کی طرح ہیں ۔ اگر اس کی آنکھ دکھے تو اس کا سارا جسم درد محسوس کرتا ہے ، اور اسی طرح اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو بھی سارا جسم تکلیف میں شریک ہوتا ہے ۔ (صحیح مسلم)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ پوری امت مسلمہ گویا ایک جسم و جان والا وجود ہے ، اور اس کے افراد اس کے اعضاء ہیں ۔ کسی کے ایک عضو میں اگر تکلیف ہو تو اس کے سارے اعضاء تکلیف محسوس کرتے ہیں ۔ اسی طرح پوری ملت اسلامیہ کو ہر مسلمان فرد کی تکلیف محسوس کرنی چاہئے ۔ اور ایک کے دکھ درد میں سب کو شریک ہونا چاہئے ۔

کتاب المعاشرت والمعاملات
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُسْلِمُونَ كَرَجُلٍ وَاحِدٍ إِنِ اشْتَكَى عَيْنُهُ اشْتَكَى كُلُّهُ وَإِنِ اشْتَكَى رَأْسُهُ اشْتَكَى كُلُّهُ. (رواه مسلم)