আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৫৬২
دعاؤں کا بیان
دعاؤں کے بارے میں مختلف احادیث
عمر (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے عمرہ کرنے کی اجازت مانگی تو آپ نے (اجازت دیتے ہوئے) کہا : اے میرے بھائی ! اپنی دعا میں ہمیں بھی شریک رکھنا، بھولنا نہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الصلاة ٣٥٨ (١٤٩٨) ، سنن ابن ماجہ/المناسک ٥ (٢٨٩٤) (ضعیف) (سند میں ” عاصم بن عبید اللہ “ ضعیف ہیں) قال الشيخ الألباني : ضعيف، ابن ماجة (2894) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3562
حدیث نمبر: 3562 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَةِ، فَقَالَ: أَيْ أُخَيَّ أَشْرِكْنَا فِي دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.