আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৫৫০
دعاؤں کا بیان
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہماری امت کی عمریں ساٹھ اور ستر (سال) کے درمیان ہیں اور تھوڑے ہی لوگ ایسے ہوں گے جو اس حد کو پار کریں گے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن غریب ہے یعنی محمد بن عمرو کی روایت سے جسے وہ ابی سلمہ سے اور ابوسلمہ ابوہریرہ کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں، ٢- ہم (ابوسلمہ کی) اس حدیث کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ٣- یہ حدیث اس سند کے علاوہ دوسری سند سے بھی ابوہریرہ (رض) سے آئی ہے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الزہد ٢٧ (٤٢٣٦) ، وانظر حدیث رقم ٢٣٣١ (تحفة الأشراف : ١٥٠٣٧) (حسن) وضاحت : ١ ؎ : دیکھئیے : کتاب الزہد ، «باب ما جاء في فناء أعماء ہذہ الأمۃ» (رقم ٢٣٣١) وہاں یہ حدیث بطریق : «أبی صالح ، عن أبی ہریرۃ» آئی ہے۔ قال الشيخ الألباني : حسن وقد مضی بنحوه برقم (2447) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3550
حدیث نمبر: 3550 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ، وَأَقَلُّهُمْ مَنْ يَجُوزُ ذَلِكَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ.