আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৯৯
دعاؤں کا بیان
باب
ابوامامہ (رض) کہتے ہیں کہ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! کون سی دعا زیادہ سنی جاتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : آدھی رات کے آخر کی دعا (یعنی تہائی رات میں مانگی ہوئی دعا) اور فرض نمازوں کے اخیر میں ١ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن ہے، ٢- ابوذر اور ابن عمر (رض) نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : رات کے آخری حصہ میں دعا سب سے بہتر ہے، یا اس کے قبول ہونے کی امیدیں زیادہ ہیں یا اسی جیسی کوئی اور بات آپ نے فرمائی ۔ تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة ٤٥ (١٠٨) (تحفة الأشراف : ٤٨٩٢) (حسن) (تراجع الالبانی ١٠٨) وضاحت : ١ ؎ : «دبر الصلوات» کے معنی نماز کے بعد یعنی سلام کے بعد بھی ہوسکتے ہیں اور نماز کے اخیر میں سلام سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں ، اور یہ دوسرا معنی زیادہ قرین صواب ہے ، کیونکہ اللہ کے رسول ﷺ نے ابوبکر (رض) کو اسی وقت دعا زیادہ قبول ہونے کے بارے میں بتایا تھا ، نیز بندہ اللہ سے پہلے زیادہ قریب ہوتا ہے کیونکہ وہ نماز میں ہوتا ہے بنسبت سلام کے بعد کے۔ قال الشيخ الألباني : حسن، التعليق الرغيب (2 / 276) ، الکلم الطيب (113 / 70 / التحقيق الثاني) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3499
حدیث نمبر: 3499 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الثَّقَفِيُّ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الدُّعَاءِ أَسْمَعُ ؟ قَالَ: جَوْفَ اللَّيْلِ الْآخِرِ، وَدُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ الدُّعَاءُ فِيهِ أَفْضَلُ أَوْ أَرْجَى أَوْ نَحْوَ هَذَا .