আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৯৭
دعاؤں کا بیان
باب
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : (کوئی شخص دعا مانگے تو) اس طرح نہ کہے : اے اللہ ! تو چاہے تو ہمیں بخش دے، اے اللہ ! تو چاہے تو ہم پر رحم فرما ١ ؎ بلکہ زور دار طریقے سے مانگے، اس لیے کہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا تو ہے نہیں (کہ کہا جائے : اگر تو چاہے) ، امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الدعوات ٢١ (٦٣٣٩) ، والتوحید ٣١ (٧٣٧٧) ، صحیح مسلم/الذکر ٣ (٢٦٧٨) ، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٥٨ (١٤٨٣) ، سنن ابن ماجہ/الدعاء ٨ (٣٨٥٤) (تحفة الأشراف : ٣٨١٣) ، وط/القرآن ٨ (٢٨) ، و مسند احمد (٢/٢٤٣، ٤٥٧) (صحیح) وضاحت : ١ ؎ : یعنی شبہہ اور تذبذب والی اور ڈھیلے پن کی بات نہیں ہونی چاہیئے۔ بلکہ پورے عزم ، پختہ ارادے ، اور اپنی پوری کوشش کے ساتھ دعا مانگے جیسے مجھے یہ چاہیئے ، مجھے یہ دے ، مجھے تو بس تجھی سے مانگنا ہے اور تجھ ہی سے پانا ہے وغیرہ وغیرہ۔ قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3854) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3497
حدیث نمبر: 3497 حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَقُولُ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.