আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৬৮
دعاؤں کا بیان
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے ایک دن میں سو بار کہا : «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد يحيي ويميت وهو علی كل شيء قدير» ١ ؎، تو اس کو دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا، اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کی سو برائیاں مٹا دی جائیں گی، اور یہ چیز اس کے لیے شام تک شیطان کے شر سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گی، اور قیامت کے دن کوئی اس سے اچھا عمل لے کر نہ آئے گا سوائے اس شخص کے جس نے یہی عمل اس شخص سے زیادہ کیا ہو۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/بدء الخلق ١١ (٣٢٩٣) ، والدعوات ٦٤ (٦٤٠٣) ، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٠ (٢٦٩١) ، سنن ابن ماجہ/الأدب ٥٤ (٣٧٩٨) (تحفة الأشراف : ١٢٥٧١) ، مسند احمد (٢/٣٠٢، ٣٦٠، ٣٧٥) (صحیح) (صحیحین میں یحییٰ ویمیت کا لفظ نہیں ہے) وضاحت : ١ ؎ : کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اللہ اکیلے کے ، اس کا کوئی شریک و ساجھی نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہے ہر طرح کی تعریف ، وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ قال الشيخ الألباني : صحيح دون قوله يحيي ويميت الکلم الطيب ص (26 / التحقيق الثاني) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3468 اسی سند کے ساتھ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے، آپ نے فرمایا : جس نے سو مرتبہ : «سبحان اللہ وبحمده» کہا اس کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم ٣٤٦٦ (صحیح) قال الشيخ الألباني : صحيح دون قوله يحيي ويميت الکلم الطيب ص (26 / التحقيق الثاني) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3468
حدیث نمبر: 3468 حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ عِدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ، وَكُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلَّا أَحَدٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ .وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ، وَإِنْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.